مسیح اور مہدیؑ — Page 251
مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 251 مسلمانوں کی فرقہ بندی اور ناجی فرقہ ایک اشارہ پر اٹھتے اور بیٹھتے ہیں۔ان باہم دست وگریبان اور فتاویٰ تکفیر کا بازار گرم کرنے والے فرقوں کے منتشر ہجوم کے مابین باہم محبت والفت میں مربوط اس جماعت کا یہ عالم ہے کہ دنیا کے کسی کونے میں ایک احمدی کو کانٹا بھی چھے تو سب عالم کے احمدی بے چین اور بے قرار ہوکر اپنے مولیٰ کے حضور دست بدعا ہوتے ہیں اور یہی اس جماعت کی کامیابی کا راز ہے۔کیا مظلوم احمدیوں کی طرح ایماندار، صداقت شعار، دعا گو، صابر و شاکر عبادت گزار، تقویٰ شعار، دیانت دار، با اخلاق، صاحب کردار لوگ اس کثرت سے کسی اور فرقہ میں موجود ہیں جیسے صحابہ کی جماعت میں تھے یا آج صرف احمدی جماعت ہی اس کی علمبردار ہے، جس کے غیر بھی اعلانیہ معترف ہیں۔کیا آج احمدیوں کی طرح کوئی اپنے مالوں اور جانوں کی قربانی راہ خدا میں کر رہا ہے جیسے صحابہ کرتے تھے؟ احمدیوں کی ان قربانیوں کے نتیجہ میں دنیا کے 212 ممالک میں اشاعت دین ہو رہی ہے، خدا کے گھر تعمیر ہورہے ہیں، قرآن کریم کے تراجم ساری دنیا میں شائع ہو رہے ہیں اور ایم ٹی اے کے ذریعے ساری دنیا میں اسلام کا پیغام پہنچ رہا ہے۔پھر یہ بھی تو دیکھو کہ کیا آج کلمہ گواحد یوں کے سوا کسی اور فرقہ کوکلمہ طیبہ، اذان، نمازوں، قرآن پڑھنے، حج کرنے یا تبلیغ سے روکا جاتا اور انہیں مبتلائے آلام کیا جاتا ہے جیسے صحابہ رسول کو کیا جاتا تھا؟ نہیں ہرگز نہیں تو پھر ناجی کون ہے؟ کیا مذہب کے نام پر کلمہ گو احمدیوں کے علاوہ کسی سے بائیکاٹ ، یامار پیٹ ، یا گھر بار سے نکالنے، مالوں سے محروم کرنے ، قید یا قتل کرنے کا سلوک جاری ہے جن کو صحابہ کرام کی طرح عیسائی عادل حکومتوں میں پناہ لینے کی نوبت در پیش ہو؟ اگر نہیں اور یقینا نہیں تو پھر ناجی کون ہے؟ آج کون ظالم ہیں جو مظلوم احمدیوں کے مُردوں تک کی بے حرمتی کر کے انہیں دفن ہونے سے E روکتے ، ان کی قبروں کے کتنے توڑتے بلکہ قبریں اکھیڑ کر مردے نکالنے سے بھی باز نہیں آتے؟ کیا کلمہ، اذان، قرآن و نماز سے روکنے والے، مساجد و مینار گرانے والے، قبروں کی بے حرمتی کر نیوالے مسلمان رسول اللہ اور صحابہ کے نمونہ پر ہیں ؟ جنہوں نے تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کا احترام سکھایا؟ (سورة الحج: 41) آج کون احمدیوں کی عبادتگاہوں سے کلمہ کی توڑ پھوڑ اور ان کی قبریں مسمار کرنے کی تو ہین کا مرتکب ہو رہا ہے؟ حسب توفیق سب مسلمان فرقے یا احمدی فرقہ ناجیہ؟ اگر مذکورہ بالا صفات کا حامل کوئی اور ناجی فرقہ چراغ لے کر ڈھونڈنے سے بھی نہ ملے تو پھر اس