مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 252 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 252

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 252 مسلمانوں کی فرقہ بندی اور ناجی فرقہ میدان میں تنہا موجود جماعت احمدیہ ہی وہ فرقہ ناجیہ ہے جس کی عملی گواہی خدا کے رسول ﷺ اور صحابہ کے کردار نے دی اور آپ کے نیچے غلام چودہ سو سال سے دیتے چلے آئے۔ان میں سے ایک نمایاں بزرگ اہلِ سنت کے امام حضرت علامہ ملا علی قاری (متوفی: 1014ھ بمطابق 1606ء) تھے، جنہوں نے اللہ سے علم پا کر ناجی فرقہ کا نام ہی فرقہ احمد یہ بیان فرمایا تھا۔91 (مرقاة المفاتيح شرح مشکوۃ المصابح الجزء الاول صفحہ 381 دار الكتب العلمیة بیروت لبنان ) حضرت مجددالف ثانی (متوفی: 1034ھ) نے اللہ تعالیٰ سے الہام پا کر یہ بات بیان فرمائی کہ رسول اللہ ﷺ کی وفات کے ہزار سال بعد ایک ایسا زمانہ آنیوالا ہے جس میں حقیقت محمدی کا نام حقیقت احمد کی ہو جائے گا۔92 (میداو معادمترجم از حضرت مولاناسید زوار حسین شاہ صاحب صفحہ 205 مطبوع احمد برادرز پرنٹرز ناظم آباد کراچی الغرض اس فرقہ بندی کے زمانے میں ”احمد“ کے نام پر آنیوالے حکم مسیح موعود و مہدی معہود نے فرمایا: چنانچہ لکھا ہے کہ یہ امت بھی اسی قدر فرقے ہو جائیں گے جس قدر کہ یہود کے فرقے ہوئے تھے۔اور ایک دوسرے کی تکذیب اور تکفیر کرے گا اور یہ سب لوگ عناد اور بغض با ہمی میں ترقی کریں گے۔اس وقت تک کہ مسیح موعود حکم ہو کر دنیا میں آوے۔اور جب وہ حکم ہو کر آئے گا تو بغض اور شحناء کو دور کر دے گا۔۔۔سوخدا نے مجھے حکم کر کے بھیجا ہے۔“ ( کتاب البریہ روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 256-257ایڈیشن 2008)