مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 83 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 83

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 83 قرآن و حدیث میں رفع الی اللہ" کا مطلب سرسید احمد خان (متوفی : 1316ھ ) تحریر فرماتے ہیں: قرآن مجید میں حضرت عیسیٰ کی وفات کے متعلق چار جگہ ذکر آیا ہے۔۔مگر چونکہ علماء اسلام نے یہ تقلید بعض فرق نصاری کے قبل اس کے کہ مطلب قرآن مجید پر غور کریں ، یہ تسلیم کر لیا تھا کہ حضرت عیسی زندہ آسمان پر چلے گئے ہیں اس لئے انہوں نے ان آیتوں کے بعض الفاظ کو اپنی غیر محقق تسلیم کے مطابق کرنے کی کوشش کی ہے۔“ ( تفسیر القرآن حصہ دوم صفحہ 41۔43 دوست ایسوسی ایٹس لاہور ) 31 برصغیر کے مشہور عالم ، علامہ عبید اللہ سندھی (متوفی: 1363ھ) لکھتے ہیں: یہ جو حیات عیسی لوگوں میں مشہور ہے یہ یہودی کہانی نیز صابی من گھڑت کہانی ہے۔مسلمانوں میں فتنہ عثمان کے بعد بواسطہ انصار بنی ہاشم یہ بات پھیلی اور یہ صابی اور یہودی تھے۔“ ( تفسیر الہام الرحمان صفحہ 240 ادارہ بیت الحکمہ لاہور ) مولانا ابوالکلام آزاد (متوفی :1377ھ) فرماتے ہیں: وو یہ عقیدہ اپنی نوعیت میں ہر اعتبار سے ایک مسیحی عقیدہ ہے اور اسلامی شکل ولباس میں نمودار ہوا ہے۔“ نقش آزاد صفحہ 102 کتاب منزل لا ہور ) غلام احمد پرویز ( متوفی : 1406ھ ) لکھتے ہیں: 33 حقیقت یہ ہے کہ حضرت عیسی کے زندہ آسمان پر اٹھائے جانے کا تصور مذہب عیسائیت میں بعد کی اختراع ہے۔یہودیوں نے مشہور کر دیا کہ انہوں نے حضرت مسیح کو صلیب پر قتل کر دیا ہے۔حواریوں کو معلوم تھا کہ حقیقت حال یہ۔نہیں لیکن وہ بھی یہ تقاضائے مصلحت اسکی تردید نہیں کر سکتے تھے۔“ (شعله مستور صفحہ 83 ادارہ طلوع اسلام لاہور ) ممتاز عرب عالم عبد الكريم الخطيب ( متوفی : 1430ھ ) لکھتے ہیں : 34 "قرآن مجید میں مسیح کی دوبارہ آمد کا کوئی ذکر نہیں۔۔مسیح کے بارے