مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 73 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 73

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں گیا۔73 قمر صیح ناصری علیہ السلام تاریخ طبری مترجم جلد اول حصہ دوم صفحہ 131-132 نفیس اکیڈمی کراچی ) اس تاریخی حوالہ کی روشنی میں چشمہ معرفت (مطبوعہ: 1908 ) میں حضرت مسیح کی قبر کا ذکر مدینہ کے قریب ایک پہاڑی پر مذکور ہے، جس کے کتبہ پر لکھا تھا ”هذا قبر رسول الله عیسی بن مریم علیه السلام کہ یہ اللہ کے رسول حضرت عیسی ہی کی قبر ہے۔" یاد رکھنا چاہیے یہ حضرت بانی جماعت احمدیہ کی " مسیح ہندوستان میں“ اور ”راز حقیقت میں بیان کردہ تحقیق کے مقابل پر کوئی نئی تحقیق نہیں تھی بلکہ حضرت عیسی کی وفات ثابت کرنے کیلئے محض ایک تائیدی تاریخی ثبوت اس پس منظر میں اہم تھا کہ جب معراج کی رات رسول اللہ نے حضرت عیسی کو وفات یافتہ نبیوں میں دیکھ لیا، تو آنحضور ﷺ اور صحابہ کا اس پر ایمان تھا کہ حضرت عیسی وفات پاچکے ہیں۔مدینہ کے علمائے سلف کا عقیدہ بھی اگر اسکے خلاف ہوتا تو وہ طبری کی اس تاریخی روایت کو رد کرتے اور ضرور اس کے خلاف آواز اٹھاتے کہ حضرت عیسی تو آسمان پر زندہ موجود ہیں۔اور طبری کی یہ روایت ان کی قبر کی نشاندہی کر رہی ہے۔مگر کسی کا بھی اس روایت کی مخالفت نہ کرنا اس وجہ سے تھا کہ وہ کم از کم حضرت عیسی کی وفات پر متفق تھے خواہ قبر کی جگہ پر اتفاق نہ ہو۔بہر حال حدیث مذکورہ بالا میں رسول کریم نے بھی قبر عیسی کی نشاندہی فرما دی ہے، جس سے ثابت ہے کہ وہ آسمان پر نہیں، لہذ از مین پر ہی کہیں ان کی قبر تلاش کرنی ہوگی۔مدینہ کی پہاڑی پر نہیں تو سری نگر محلہ خانیار کی قبر کو تو بہر حال تسلیم کرنا پڑے گا کہ اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں۔