مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 383 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 383

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 383 دنبال و یا جوج ماجوج پر مسیح موعود اور جماعت کا علمی وروحانی غلبہ اسی اثناء میں اللہ تعالیٰ مسیح ابن مریم" کو مبعوث فرمائے گا اور وہ دمشق کے مشرق میں سفید مینار کے پاس دو زرد چادروں میں لیٹے ہوئے ، دو فرشتوں کے پروں پر ہاتھ رکھے ہوئے تشریف لائیں گے پھر مسیح موعود دجال کی تلاش میں نکلیں گے یہاں تک کہ وہ اسے باب لد پر پکڑیں گے اور اسے قتل کریں گے۔۔۔دریں اثناء اللہ تعالیٰ حضرت عیسی کو وحی فرمائے گا کہ میرے ایسے بندے بھی ہیں کہ آج کسی کو ان سے جنگ کی طاقت نہیں پس میرے بندوں کو طور پہاڑ کی طرف لے جا اور اللہ تعالیٰ یا جوج اور ماجوج کو کھڑا کرے گا اور وہ ہر بلندی سے چڑھ دوڑیں گے۔تشریح : امام مسلم نے اس حدیث کی صحت کی بناء پر اسے اپنی صحیح میں جگہ دی۔یہاں اس طویل روایت نواس بن سمعان کے بعض حصے منتخب کئے گئے ہیں جو دراصل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ان مکاشفات پر مشتمل ہیں جن میں آخری زمانہ کے سب سے بڑے فتنہ دجال و یا جوج ماجوج اور اس کے قلع قمع کرنے والے مسیح موعود سے متعلق نظارے آپ کو کرائے گئے۔روایت دیلمی کے پہلے لفظ ” ادیت میں یہ وضاحت ہے کہ یہ تمام نظارے رویا کی صورت میں کروائے یہ (فردوس الاخبار الجزء الاول صفحه 486 دارا الكتاب العربي گئے۔135 رسول کریم ﷺ کی اس رؤیا کے بعض حصے تعبیر طلب ہیں۔البتہ ان پیشگوئیوں میں ایک اہم پیشگوئی مسیح موعود کے مقام ظہور کی تھی کہ وہ دمشق کے مشرق میں آئے جو ظاہری رنگ میں بھی پوری ہوئی اور مسیحیت و مہدویت کے دعویدار حضرت مرزا صاحب کا مقام ظہور قادیان کا قصبہ پیشگوئی کے مطابق دمشق سے عین مشرق میں اسی عرض بلد پر واقع ہے۔سفید مینار سے جو بعض لوگ دمشق کی جامع مسجد کا مشرقی مینارہ مراد لیتے ہیں، یہ ظاہری طور پر اس لئے مراد نہیں ہوسکتا کہ مینار تو آٹھویں صدی ہجری میں تعمیر ہوا اور رسول کریم کے زمانہ میں نہ تو مینار کی تعمیر کا رواج تھا نہ ہی ایسا کوئی مینار موجود تھا۔( تاریخ ابن کثیر جلد 14 صفحہ 215 نفیس اکیڈمی کراچی ) 136 اس لئے اس کی تعبیر لازم ہے اور سفید مینار کے پاس اترنے کی تعبیر جو خود زمانے نے کھول دی، یہ ہے کہ مسیح موعود کے لئے ذرائع آمد و رفت اور رسل و رسائل کی سہولتوں کے باعث اسلام کا پیغام دنیا کو پہنچا کر اس کے نور سے منور کرنا آسان ہو جائے گا اور اس کی روشنی اور آواز جلد تر دنیا میں پھیلے گی۔اسی طرح حدیث میں مسیح کے دوز رد چادریں اوڑھنے کا جو ذکر ہے اس کی تعبیر دو بیماریوں سے