مسیح اور مہدیؑ — Page 314
مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 314 قیامت سے پہلے دس نشانات آج مغربی ممالک میں یہ نشان جس شان سے ظاہر اور پورا ہورہا ہے اس کی تفصیل کی حاجت نہیں ہے۔مغربی دنیا میں ہی برطانیہ، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکہ، جرمنی، فرانس پیچیم ، سوئٹزر لینڈ، ناروے،سویڈن، ڈنمارک وغیرہ ممالک میں مضبوط جماعتیں قائم ہیں، جہاں مبلغین سلسلہ اشاعت اسلام کی توفیق پارہے ہیں۔اور مغرب سے اسلام کا سورج چڑھ رہا ہے۔جبکہ فن لینڈ، آسٹریا، اسپین، مراکش جیسے ممالک میں بھی اس کی شعاعیں پہنچ رہی ہیں۔پانچویں نشانی دخان ہے جس کے معنی دھوئیں کے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں دخان سے عرب میں ظاہر ہونے والے قحط کا نشان مراد لیا گیا تھا۔(صحیح بخاری اردو جلد ششم صفحه 381 مترجم مولانا محمد آزاد مرکزی جمیعت اہل حدیث ہند ) 108/ آخری زمانہ کی نشانیوں میں بائیل میں بھی کال پڑنے کی خبر تھی جو اس زمانہ میں پوری ہوئی۔اس کے علاوہ دخان کے ظاہری معنی کے لحاظ سے دھوئیں کا نشان بھی اس زمانہ میں مختلف شکلوں میں پورا ہو چکا ہے۔ایٹم بم کے دھوئیں کی شکل میں بھی اور جدید مشینوں ، سواریوں اور کارخانوں کے ایندھن کے جلنے سے پیدا ہونے والے دھوئیں کی صورت میں بھی۔جس کے نتیجہ میں فضائی آلودگی (Pollution) آج کے دور کا ایک خوفناک مسئلہ بن چکی ہے۔چھٹی نشانی دابة “ بیان ہوئی ہے جس کے معنی جانور یا کیڑے کے ہیں۔قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : وَإِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ اَخْرَجْنَا لَهُمْ دَابَّةٌ مِّنَ الْأَرْضِ تُكَلِّمُهُمُ اَنَّ النَّاسَ كَانُوا بِايَتِنَا لَا يُوقِنُونَ ) (النمل: 83) اور جب ان پر فرمان صادق آجائے گا تو ہم 0 ان کے لئے سطح زمین سے ایک جاندار نکالیں گے جو ان کو کاٹے گا (اس وجہ سے ) کہ لوگ ہماری آیات پر یقین نہیں لاتے تھے۔حضرت نواس بن سمعان کی روایت میں مسیح موعود کی تشریف آوری اور ان کے محصور ہو جانے کے وقت مخالفین کی گردنوں میں ایک کیڑا پیدا کرنے کا ذکر ہے جس سے وہ کثرت سے ہلاک ہوں گے۔(صحیح مسلم اردو جلد سوم صفحہ 1081 مترجم مولا نا عزیز الرحمان مکتبہ رحمانیہ لاہور ) علامہ تو ر پشتی (متوفی 630 ھ) نے بھی اس کیڑے سے طاعون کا کیٹر ا مرا دلیا ہے۔109 110 ( عقائد مجددیہ الصراط السوی ترجمہ عقائد تو ر پشتی صفحه 225 - تاجر کتب منزل نقشبند یہ کشمیری بازار لاہور ) شیعہ روایات میں بھی امام مہدی کے زمانہ کی نشانی سرخ موت ( یعنی تلوار سے ) اور سفید موت