مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 172 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 172

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 172 مثیل ابن مریم 59 بری قرار دیا جائے۔ایک اور حدیث سے بھی انہی معنی کی تائید ہوتی ہے کہ جس طرح مریم اور اسکا بیٹا دعا کی برکت سے مسن شیطان سے محفوظ رہے اسی طرح دیگر لوگ بھی دعا کی برکت سے شیطان سے بچ سکتے ہیں۔چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اپنی بیوی کے پاس جاتے ہوئے بوقت مباشرت شیطان سے بچنے کی خاص دعا کرے اللہ تعالیٰ انہیں ایسی اولا د عطا کرتا ہے جسے شیطان نقصان نہیں پہنچا سکتا۔( صحیح بخاری اردو جلد چہارم صفحه 593 مترجم مولانا محمد آزاد، مرکزی اہل جمیعت اہل ہند ) اس حدیث سے پتہ چلتا ہے کہ مریم اور ان کا بیٹا ہی نہیں بلکہ امت محمدیہ کا ہر فرد دعا کے ذریعہ مت شیطان سے پاک ہوسکتا ہے۔دراصل یہ حدیث سورۃ تحریم کی اس آیت کی تفسیر ہے جس میں کامل مومن مردوں کی مثال حضرت مریم سے دی گئی ہے جو اپنی عصمت کی حفاظت کے نتیجہ میں روحانی ترقی کے نتیجہ میں ابن مریم کا مقام حاصل کر لیتے ہیں۔( تحریم :11) گویا مؤمنین کے لئے روحانی ترقیات کے میدان میں مقام مریم وابن مریم کے دروازے کھلے ہیں۔حضرت بانی جماعت احمد یہ فرماتے ہیں: "سورۃ التحریم میں صریح طور پر بیان کیا گیا ہے کہ بعض افراد اس امت کا نام مریم رکھا گیا ہے اور پھر پوری اتباع شریعت کی وجہ سے اس مریم میں خدا تعالیٰ کی طرف سے روح پھونکی گئی اور روح پھونکنے کے بعد اس مریم سے یسی پیدا ہو گیا۔اور اسی بناء پر خدا تعالیٰ نے میرا نام عیسی بن مریم رکھا۔کیونکہ ایک زمانہ میرے پر صرف مریمی حالت کا گذرا۔اور پھر جب وہ مریمی حالت خدا تعالی کو پسند آگئی تو پھر مجھ میں اس کی طرف سے ایک روح پھونکی گئی۔اس روح پھونکنے کے بعد میں مریمی حالت سے ترقی کر کے عیسی بن گیا۔( ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 361ایڈیشن 2008) اسی طرح آیت استخلاف ( نور : 56 ) میں بنی اسرائیل کے خلیفوں کی طرح امت محمدیہ میں بھی خلفاء بنانے کے وعدہ میں مثیل مسیح جیسا خلیفہ پیدا ہونے کی طرف بھی اشارہ ہے۔خلاصہ کلام یہ ہے کہ اس حدیث میں دراصل مریم اور ابن مریم سے مراد ان کے مثیل اور ان