مسیح اور مہدیؑ — Page 173
مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 173 مثیل این مریم کی صفت و حالت کے حامل افراد ہیں۔اس محاورہ کے مطابق جس ابن مریم کی امت محمدیہ میں پیدا ہونے کی خبر دی گئی تھی اس سے مراد بھی مثیل ابن مریم ہی ہے۔بالخصوص قرآن و حدیث سے اسرائیلی عیسی بن مریم کی وفات ثابت ہو جانے کے بعد نزول ابن مریم سے مراد ان کے مثیل مسیح موعود ہی ہو سکتے ہیں کیونکہ جو فوت ہو جائے وہ دوبارہ لوٹ کر دنیا میں نہیں آسکتا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: الم يَرَوْا كَمُ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّنَ الْقُرُونِ أَنَّهُمْ إِلَيْهِمْ لَا يَرْجِعُونَ ( یسین : 32) کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ کتنی ہی نسلیں ہم نے ان سے پہلے ہلاک کر دیں۔یقینا وہ ان کی طرف لوٹ کر نہیں آئیں گی۔حضرت بانی جماعت احمدیہ فرماتے ہیں: دد بعض حدیثوں میں جو استعارات سے پر ہیں مسیح کے دوبارہ دنیا میں آنے کے لئے بطور پیشگوئی بیان کیا گیا ہے۔۔۔ایک شخص اصلاح خلائق کے لئے دنیا میں آئے گا جو طبع اور قوت اور اپنے منصبی کام میں مسیح بن مریم کا ہمرنگ ہو گا اور جیسا کہ مسیح ابن مریم نے حضرت موسیٰ کے دین کی تجدید کی۔۔۔۔۔۔ایسا ہی وہ مسیح ثانی مثیل موسیٰ کے دین کی جو جناب ختم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم ہیں تجدید کرے گا۔۔۔۔۔خدائے تعالیٰ نے میرے پر منکشف کیا ہے وہ یہ ہے کہ وہ مسیح موعود میں ہی ہوں۔“ (ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 ص 121-122 ایڈیشن 2008)