مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 161 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 161

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 161 امت محمدیہ کا مسیحا اور نجات دہندہ مہدی اس کے بالمقابل سنی مسلک کی نسبتا بعد کے زمانہ میں تیسرے درجہ کی کتب ابن عساکر وغیرہ میں وَالْمَهْدِيُّ فِي وَسُطِهَا ، یعنی وسطی زمانہ میں مہدی ہو گا کے الفاظ بھی ہیں جن کا قدیم مصادر میں ذکر موجود نہیں چنانچہ مشہور شیعہ عالم شیخ علی کورانی نے اس حدیث پر اپنی یہ تحقیق لکھی ہے کہ اکثر کتب میں وَالْمَهْدِيُّ فِي وَسَطِهَا کے الفاظ موجود ہی نہیں۔( معجم احادیث الامام المهدى الجزء الثانی صفحہ 423 موسسۃ المعارف الاسلامیہ ) گویا اس روایت میں وسطی زمانہ میں مہدی ہو گا کے الفاظ الحاقی اور بعد کا اضافہ ہیں۔البتہ 55 حدیث کے اس حصہ پر تمام مکاتب فکر متفق ہیں کہ ”میرے اور مسیح کے درمیان کا زمانہ ٹیڑھا زمانہ ہے، میرا ان لوگوں سے کوئی تعلق نہیں اور ان کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔“ (فردوس الاخبار الجزء الثالث صفحہ 339 دار الكتاب العربي- کنز العمال جلد 7 صفحہ 466 دارالاشاعت کراچی ) اس حدیث سے پتہ چلتا ہے کہ نبی کریم نے آخری زمانہ میں امت کو ہلاکت سے بچانے کے لئے ایک ہی ہدایت یافته وجود عیسی بن مریم کا ذکر فرما کر اسے مہدی کے لقب سے یاد فرمایا ہے، کسی الگ مہدی کا ذکر نہیں کیا۔پس یہی مسیح موعود ہی در اصل امام مہدی ہے۔جیسا کہ دوسری احادیث میں صراحت سے یہ ذکر ہے کہ مسیح موعود ہی امام مہدی ہوگا۔اس حدیث سے اسلام کے وسطی دور کی عمومی ایمانی واعتقادی و عملی اور روحانی حالت کا بھی خوب اندازہ ہوتا ہے جس کی بناء پر رسول کریم نے ایسے لوگوں سے اپنی بے تعلقی اور ناراضگی کا اظہار فرمایا ہے۔حضرت بانی جماعت احمدیہ کو یہ آیت بعض دوسری آیات کے ساتھ الہام ہوئی۔آپ فرماتے ہیں: هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ۔۔۔۔۔۔۔اس پیشگوئی کا ماحصل یہ ہے کہ خدا نے جو اس مامور کو مبعوث فرمایا ہے یہ اس لئے فرمایا کہ تا اس کے ہاتھ سے دین اسلام کو تمام دینوں پر غلبہ بخشے اور ابتداء میں ضرور ہے کہ اس مامور اور اس کی جماعت پر ظلم ہو لیکن آخر میں فتح ہوگی اور یہ دین اس مامور کے ذریعہ سے تمام ادیان پر غالب آ جائے گا اور دوسری تمام ملتیں ہینہ کے ساتھ ہلاک ہو جائیں گی۔دیکھو! یہ کس قدر عظیم الشان پیشگوئی ہے اور یہ وہی پیشگوئی ہے جو ابتداء سے اکثر علماء کہتے آئے ہیں کہ مسیح موعود کے حق میں ہے اور اس کے وقت میں پوری ہوگی۔(سراج منیر روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 42-43 ایڈیشن 2008)