مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 160 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 160

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 160 امت محمدیہ کا مسیحا اور نجات دہندہ مہدی 10 - اُمتِ محمدیہ کا مسیحا اور نجات دہندہ مہدی عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَانِ بنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ لَيُدْرٍ كَنَّ الدَّجَّالُ قَوْمًا مِثْلَكُمُ أَوْ خَيْرًا مِنْكُمْ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَلَنْ يَخْزِيَ اللَّهُ اُمَّةً أَنَا أَوَّلُهَا وَعِيْسَى ابْنُ مَرْيَمَ اخِرُهَا۔مستدرک حاکم اردو جلد 4 صفحہ 111 شبیر برادرز لاہور ترجمہ: حضرت عبدالرحمن بن جبیر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا کہ ضرور دجال تمہارے جیسے یا فرمایا تم سے بہتر لوگوں کا زمانہ پائے گا اور اللہ تعالیٰ 53/ اس امت کو ہرگز رسوا نہیں کرے گا جس کے آغاز میں میں ہوں اور آخر میں عیسی بن مریم۔تشریح یہ حدیث امام ابن ابی شیبہ، علامہ دیلمی اور علامہ سیوطی نے بھی بیان کی ہے۔امام حاکم نے اسے بخاری اور مسلم کی شرائط کے مطابق صحیح قرار دیا ہے۔(مستدرک حاکم جلد 4 صفحہ 111 شبیر برادرز لا ہور ) علامہ ابن حجر نے بھی اس حدیث کی سند عمدہ قرار دی ہے۔فتح الباری جلد 11 صفحہ 12 الرسالة العلمية ) اس حدیث میں بتایا گیا ہے کہ امت محمدیہ میں محض فرقہ بندی، فتنہ وفساد، دجالوں کذابوں کی آمد اور ان کے ذریعہ تباہی و بربادی کی خبر ہی نہیں دی گئی بلکہ اس امت مرحومہ کو ہلاکت سے بچانے کے لئے عیسی بن مریم جیسے مہدی کے نجات دہندہ بن کر تشریف لانے کی بشارت بھی موجود ہے۔یہ حدیث سنی اور شیعہ دونوں مکاتب فکر کی کتب میں کسی قدر لفظی فرق کے ساتھ موجود ہے۔شیعہ روایات میں یہ اضافہ بھی ہے کہ وہ امت کیسے ہلاک ہوگی جس کے شروع میں میں اور علی اور میری اولاد کے گیارہ صاحب فہم و بصیرت افراد اور آخر میں مسیح ہے لیکن درمیانی زمانہ کے لوگ ہلاک ہوں گے میرا ان لوگوں سے اور ان کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔( معجم الاحادیث الامام المهدى الجزء الثانی صفحہ 421 موسسۃ المعارف الاسلامیہ)