مسیح اور مہدیؑ — Page 531
مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 531 مسیح موعود کے حج کی پیشگوئی کا مطلب 29 مسیح موعود کے حج کی پیشگوئی کا مطلب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : يَنْزِلُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ فَيَقْتُلُ الْخِنْزِيرَ وَيَمُحُوا الصَّلِيْبَ وَتُجْمَعُ لَهُ الصَّلَوةُ وَيُعْطِي الْمَالَ حَتَّى لَا يُقْبَلَ وَيَضَعُ الْخِرَاجَ وَيَنْزِلُ الرَّوْحَاءَ فَيَحُجُ مِنْهَا أَوْ يَعْتَمِرُ أَوْ يَجْمَعُهُمَا۔185 (مسند امام احمد بن حنبل اردو جلد چہارم صفحه 202 مترجم مولانا محمد ظفر اقبال مکتبہ رحمانیہ لا ہور ) ترجمہ: حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔عیسی اتریں گے۔خنزیر کو قتل کریں گے۔صلیب کو مٹائیں گے۔ان کی خاطر نمازیں جمع کی جائیں گی۔وہ مال دیں گے یہاں تک کہ وہ قبول نہیں کیا جائے گا اور وہ خراج ختم کریں گے۔اور وہ الروحاء نامی مقام پر اتریں گے اور وہاں سے حج یا عمرہ کا احرام باندھیں گے۔یا کہا کہ دونوں حج و عمرہ کو جمع کریں گے۔تشریح : اس حدیث کے ایک راوی سفیان بن عیینہ کی روایات بوجہ تدلیس محل نظر ہیں۔(تذکرۃ الحفاظ اردو جلد اول حصہ اول صفحہ 281 مکتبہ رحمانیہ لاہور ( 2 186 اس روایت میں ماسوائے حج کی نشانی کے باقی بیان فرمودہ علامات مسیح موعود کی تائید بخاری و دیگر سے بھی ہوتی ہے۔اس لئے وہ علامات بہر حال قابل قبول ہیں یعنی مسیح موعود کا ختر بر صفت دشمنان اسلام کا قلع قمع کرنا اور صلیبی مذہب نصاری کا بطلان ثابت کر کے دکھانا اور ایسے روحانی اموال کی تقسیم جن کو قبول نہ کیا جائے اور خراج یا جزیہ کا ٹیکس موقوف کرنا۔187 (تیسیر الباری جلد 3 صفحہ 432 نعمانی کتب خانہ لاہور ) اسی طرح اس حدیث میں آنیوالے مسیح موعود کی خاطر نمازیں جمع کئے جانے کی جس علامت کا ذکر ہے، یہ نشانی بھی اس زمانہ کے امام مسیح و مہدی کے زمانہ میں عملاً پوری ہو کر کچی ثابت ہو چکی ہے۔جس کی تفصیل یہ ہے کہ جب جنگ کی شرائط موجود نہ ہونے کی وجہ سے جزیہ و جہاد موقوف