مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 513 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 513

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 513 رسول اللہ کے ساتھ قبر میں مسیح کی معیت کا مطلب امام ( مہدی ) 40 سال کا جوان ہوگا۔184 (المعجم الكبير اردو جلد پنجم صفحه 461 پروگریسو بکس (لاهور دعوی کے بعد یہ 40 سالہ مدت مراد لی جائے تو دونوں صورتوں میں حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام باغی جماعت احمدیہ پر یہ علامت چسپاں ہوتی ہے کیونکہ قمری سالوں کے لحاظ سے آپ نے قریباً 76 سال عمر پا کر طبعی موت سے وفات پائی۔1290ھ میں بعمر چالیس سال آپ پر الہام کا آغاز ہوا تھا اور 1336ھ میں وفات پا کر الہام کے بعد بھی قریباً چھتیں برس کے لگ بھگ زمانہ آپ نے پایا۔پس آپ ہی وہ موعود مسیح اور مہدی ہیں جن کی البی نوشتوں میں پہلے سے خبر دی گئی تھی اور جن کی مبشر اولاد رجال فارس کو اللہ تعالیٰ نے عظیم الشان دینی خدمات کی تو فیق عطا فرمائی۔آپ کے صاحبزادے حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب جماعت احمدیہ کے دوسرے خلیفہ ہوئے۔پھر آپ کے دو پوتے حضرت مرزا ناصر احمد صاحب اور حضرت مرزا طاہر احمد صاحب نے یکے بعد دیگرے خلافت ثالثہ اور خلافت رابعہ پر متمکن ہونے کی سعادت پائی۔اس وقت جماعت کے پانچویں خلیفہ آپ کے پڑپوتے حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ہیں۔حضرت بانی جماعت احمدیہ فرماتے ہیں: 1 - رسول اللہ نے جو یہ فرمایا ہے کہ مسیح موعود کی قبر میری قبر میں ہوگی۔اس پر ہم نے سوچا کہ یہ کیا ستر ہے تو معلوم ہوا کہ آنحضرت ﷺ کا یہ ارشاد ہر ایک قسم کی دُوری اور دُوئی کو دور کرتا ہے اور اس سے اپنے اور مسیح موعود کے وجود میں ایک اتحاد کا ہونا ثابت کیا ہے اور ظاہر کر دیا ہے کہ کوئی شخص باہر سے آنے والا نہیں ہے بلکہ مسیح موعود کا آنا گویا آنحضرت ﷺ ہی کا آنا ہے جو بروزی رنگ رکھتا (احکم 10 مئی 1903 صفحہ 13) ہے۔۔2 " خدا تعالیٰ نے مجھے تمام انبیاء علیھم السلام کا مظہر ٹھہرایا ہے اور آنحضرت کے نام کا میں مظہر اتم ہوں یعنی ظلمی طور پر محمد اور احمد ہوں۔“ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد 22 ص 76 حاشیہ ایڈیشن 2008)