مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 382 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 382

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 382 دنبال و یا جوج ماجوج پر مسیح موعود اور جماعت کا علمی وروحانی غلبہ -22۔دجال و یا جوج ماجوج پر مسیح موعود اور اس کی جماعت کا علمی وروحانی غلبہ عَنِ النَّوَاسِ بْنِ سَمْعَانُ عَنْهُ قَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّم الدَّجَالَ۔۔۔(فَقَالَ إِنَّهُ شَابٌ قَطَطْ عَيْنُهُ طَافِئَةٌ كَانِي شَبِّهُهُ بِعَبْدِ الْعُزَّى بْنِ قَطَنٍ، فَمَنْ أَدْرَكَهُ مِنْكُمْ فَلْيَقْرَ أُعَلَيْهِ فَوَاتِحَ سُورَةِ الْكَهْفِ قُلْنَا يَارَسُولَ اللَّهِ وَمَا إِسْرَاعُهُ فِي الْأَرْضِ؟ قَالَ: كَالْغَيْثِ اسْتَدْ بَرَتْهُ الرِّيحُ فَبَيْنَمَا هُوَ كَذَلِكَ إِذْ بَعَثَ اللَّهُ الْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ فَيَنْزِلُ عِنْدَ الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ شَرْقِيَّ دِمَشْقَ بَيْنَ مَهُرُ ودَتَيْنَ وَاضِعًا كَفَّيْهِ عَلَى أَجْنِحَةِ مَلَكَيْن۔۔۔فَيَطلُبَهُ حَتَّى يُدْرِكَهُ بِبَابِ لُدِ فَيَقْتُلُهُ فَبَيْنَمَا هُوَ كَذَالِكَ إِذْ أَوْحَى اللَّهُ إِلَى عِيسَى إِنِّي قَدْ اَخْرَجْتُ عِبَادًا لِي لَا يَدَانِ لَاحَدٍ بِقِتَالِهِمْ فَحَرِّزْ عِبَادِى إِلَى الطُّورِ وَيَبْعَثُ اللَّهُ يَاجُوجَ وَمَاجُوجَ وَ هُمُ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ۔۔۔۔الخ 134 ( صحیح مسلم اردو جلد ششم صفحه 448 تا 451 مترجم علامہ وحید الزمان نعمانی کتب خانہ لاہور ) ترجمہ: حضرت نواس بن سمعان سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے دجال کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ میں نے اسے گھنگھریالے بالوں والے ایک تنومند نوجوان کی صورت میں عبد العزی بن قطن سے مشابہ دیکھا تم میں سے جو اسے پائے وہ اس پر سورۃ کہف کی ابتدائی آیات پڑھے۔صحابہ کہتے ہیں ہم نے عرض کیا کہ وہ کس تیزی سے زمین میں چلے گا۔فرمایا اس بادل کی طرح جسے ہوا اُڑا کر لے جائے۔