مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 353 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 353

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 353 کرے گی۔اور جسے چاہے گا قتل کرے گا اور جسے چاہے گا زندہ کرے گا۔دجال کی قوت و شوکت اور خبر د قبال کی حقیقت ملاحظہ ہو کتاب ہذا صفحہ 390۔حوالہ نمبر 134) دجال کے ہمراہ روٹی اور گوشت کے پہاڑ ہوں گے اور پانی کا دریا ہوگا۔( صحیح مسلم اردو جلد سوم صفحه 693 مترجم محمد محی الدین جہانگیر شبیر برادرز لا ہور ) ان پیشگوئیوں اور استعارات کا مطلب یہ تھا کہ دجال اپنی خصوصیات اور کارگزاریوں سے خدا کے کاموں پر ہاتھ ڈالے گا اور کوشش کرے گا کہ بارش برسانا، پانی بکثرت پیدا کرنا اور پانی خشک کر دینا وغیرہ تمام نظام طبعی پر تصرف نام اور کامل غلبہ اس کے ہاتھ آ جائے۔( مفهوم از تحفہ گولڑویہ صفحہ 21 روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 120 ایڈیشن 2008) جنت و دوزخ پر دجال کے اقتدار کی تشریح حضرت علامہ ابن حجر نے بھی یہ کی ہے کہ وہ انعام و اکرام اور سزا پر قادر ہو گا جو اس کی اطاعت کرے گا اس پر انعام واکرام کر کے گویا وہ اسے اپنی جنت میں داخل کرے گا جس کے نتیجہ میں وہ لوگ اخروی عذاب کا مورد ٹھہریں گے اور جو اس کی نافرمانی کرے گا وہ اس کی دنیا کو جہنم بنادے گا مگر ایسے لوگ اخروی جنت کے وارث ہوں گے۔(فتح البارى الجزء الثالث والعشرون صفحه 201 الرسالة العالمية فقط روٹی اور پانی کے پہاڑ دجال کے ساتھ ہونے سے مراد ایک تو ان طاقتور مغربی قوموں کا گل دنیا پر اقتصادی و معاشی اقتدار و غلبہ ہے دوسرے ان مغربی اقوام کی ایجاد کردہ سواریوں ریل گاڑی، ہوائی جہاز ، بحری جہاز کی طرف اشارہ ہے جن میں دوران سفر خوراک وغیرہ کے جملہ سامان مہیا ہوتے ہیں۔دجال کی یہ ایجادات اور سواریاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عالم کشف میں دیکھ کر ان کی جو تصویر کشی فرمائی ہے وہ صاف طور پر دور حاضر کی جدید سواریوں کاروں ، لاریوں، ریل ( گاڑی، ہوائی جہاز اور بحری جہاز کا نقشہ پیش کرتی ہیں اور ہمارے آقا و مولا حضرت محمد مصطفیٰ " کی صداقت پر زندہ گواہ ہیں نیز یہ علامات دجال کی بھی واضح تعیین کر دیتی ہے۔آپ نے فرمایا تھا کہ دجال ایک سفید گدھے پر نکلے گا جس کے دونوں کانوں کے درمیان ستر باع کا فاصلہ ہوگا۔129 ( مشکوۃ اردو جلد سوم صفحہ 41 مترجم مولا نا عبد الحکیم خاں اردو بازار لاہور کا اب یہ علامت واضح طور پر ریل گاڑی پر چسپاں ہوتی ہے۔جبکہ دوسری روایت میں ہوائی جہاز کی طرف اشارہ ہے۔