مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 16 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 16

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 16 معراج نبوی میں حضرت عیسی دیگر وفات یافتہ انبیاء کے ساتھ یوسف ، چوتھے آسمان پر حضرت اور لیں ، پانچویں آسمان پر حضرت ہارون ، چھٹے آسمان پر حضرت موسی ، ساتویں آسمان پر حضرت ابراہیم سے ملاقات ہوئی۔پھر مقام سدرۃ المنتہی کے بعد جنت کی دو نہروں اور بیت المعمور کے نظارے کے بعد شراب ، پانی ، دودھ اور شہد کے پیش ہونے اور ان میں سے رسول کریم ہے کے دودھ لینے کا ذکر ہے۔جس پر حضرت جبریل نے کہا کہ شراب وغیرہ کی بجائے دودھ لے کر آپ نے فطرت صحیحہ کے مطابق کام کیا ہے۔حضرت جبریل نے یہ تعبیر کر کے واضح کر دیا کہ معراج ظاہری واقعہ نہیں بلکہ اعلیٰ درجہ کا روحانی لطیف اور تعبیر طلب کشف تھا۔تبھی حضرت جبریل نے تعبیر کی ورنہ ظاہری واقعات کی تو تعبیر نہیں کی جاتی۔حدیث کے آخر میں نمازوں کی فرضیت کا بیان ہے۔یہ سارے واقعات معراج سے متعلق ہیں۔پس حدیث مذکور کے آغاز میں اسری “ کے الفاظ سے واقعہ اسراء مراد نہیں ہو سکتا، کیونکہ بعد کی ساری تفاصیل معراج کی روحانی سیر سے متعلق ہیں۔تشریح : بخاری میں معراج سے متعلق حضرت انسؓ کی تفصیلی روایت کا ذکر پہلے عنوان میں ہو چکا ہے۔یہ دوسری روایت حضرت مالک بن صعصعہ سے ہے جس میں حضرت عیسی اور حضرت سختی کے دوسرے آسمان پر موجود ہونے کا ذکر ہے۔یہی روایت امام مسلم نے بھی اپنی صحیح میں حضرت انس بن مالک سے روایت کی ہے۔گویا بخاری اور مسلم دونوں نے اس روایت کی صحت پر اتفاق کیا۔مزید بر آں سنن نسائی میں بھی یہ روایت موجود ہے۔معراج کے جسمانی یا کشفی ہونے کے بارہ میں گزشتہ عنوان میں بھی (صفحہ 3 تا 5 پر ذکر ہو چکا ہے۔مزید برآں حضرت علامہ ابن قیم (متوفی : 751ھ) نے لکھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح کے ساتھ خارق عادت طور پر معراج کا واقعہ پیش آیا۔جب کہ دیگر انبیاء ( بشمول حضرت عیسی ) کی ارواح وفات کے بعد جسم سے جدا ہو کر آسمان کی طرف بلند ہوئیں اور اپنے مقام پر جا ٹھہریں۔(زاد المعاد فی هدی خیر العباد الجزء الثالث صفحہ 36-37 موسسة الرسالة ) اسی طرح نواسہ رسول حضرت امام حسن بن علی نے بیان فرمایا کہ حضرت علی اس رات فوت ہوئے جس رات حضرت عیسی بن مریم کی روح آسمانوں پر اٹھائی گئی یعنی 27 رمضان کی رات۔طبقات الکبریٰ جلد 3 صفحہ 39 مطبوعہ دار صادر بیروت ) حضرت علامہ ابن عربی نے بھی حضرت عیسی کے رفع الی اللہ کی یہی حقیقت بیان کی ہے کہ ان کی روح