مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 15 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 15

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 15 معراج نبوی میں حضرت عیسی دیگر وفات یافتہ انبیاء کے ساتھ 2 معراج نبوی میں حضرت عیسی دیگر وفات یافتہ انبیاء کے ساتھ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٌ عَنْ مَالِكِ بْنِ صَعْصَعَة أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّ لَهُمْ عَنْ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ بَيْنَمَا أَنَا فِي الْعَظِيمِ وَرُبَّمَا قَالَ فِي الْحِجْرِ مُضْطَجِعًا۔۔۔قَالَ فَانْطَلَقَ بِي جِبْرِيلُ حَتَّى أَتَى السَّمَاءَ الدُّنْيَا۔۔۔۔فَإِذَا فِيْهَا آدَمُ فَقَالَ هَذَا أَبُوكَ آدَمُ فَسَلِّمُ عَلَيْهِ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَرَدَّ السَّلَامَ ثُمَّ قَالَ مَرُحَبًا لابْنِ الصَّالِحِ وَالنَّبِيِّ الصَّالِحِ ثُمَّ صَعِدَحَتَّى أَتَى السَّمَاءَ الثَّانِيَةَ۔۔۔۔إِذَا يَحْيَى وَعِيسَى وَهُمَا ابْنَا الْخَالَةِ قَالَ هَذَا يَحْيَى وَعِيسَى فَسَلِمُ عَلَيْهِمَا فَسَلَّمْتُ فَرَدًا ثُمَّ قَالَا مَرْحَبًا بِالْاحَ الصَّالِحِ وَالنَّبِيِّ الصَّالِحِ۔۔۔ثُمَّ رُفِعَتُ إِلَى سِدْرَةِ الْمُنْتَهى۔۔۔۔أُمِرُتُ بِخَمْسِ صَلَوَاتٍ كُلَّ يَوْمٍ۔۔۔۔الخ نصر الباری شرح بخاری جلد ہفتم صفحہ 817 تا821 ناشر مکتبہ الشیخ بہادر آباد کراچی ) ترجمہ: حضرت انس بن مالک ، حضرت مالک بن صعصعہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اس رات کے بارے میں جس میں آپ کو روحانی سیر کروائی گئی بتایا کہ میں (خانہ کعبہ میں ) حطیم یا شاید فرمایا کہ حجر میں لیٹا ہوا تھا کہ مجھے جبریل علیہ السلام لے کر چلے۔یہاں تک کہ ورلے آسمان پر آئے۔وہاں دیکھا کہ حضرت آدم علیہ السلام ہیں۔جبریل نے کہا یہ آپ کے باپ آدم ہیں انہیں سلام کہیے۔میں نے انہیں سلام کیا۔انہوں نے سلام کا جواب دیا اور کہا نیک بیٹے اور صالح نبی کو خوش آمدید۔پھر وہ بلند ہوئے یہاں تک کہ دوسرے آسمان پر آئے تو کیا دیکھا کہ حضرت سکی اور عیسی علیھما السلام ہیں اور وہ دونوں خالہ زاد بھائی تھے۔جبریل نے کہا یہ سیحی اور عیسی ہیں ان کو سلام کہیے۔میں نے سلام کیا اور کہا اے نیک بھائی اور صالح نبی خوش آمدید پھر مجھے ( دور سے ) سدرۃ انتھی دکھلایا گیا۔۔۔( اور ) مجھے ہر روز پانچ نمازوں کا حکم دیا گیا (اس کے بعد باب المعراج کی اس لمبی حدیث میں آسمانوں کی سیر روحانی میں تیسرے آسمان پر حضرت