مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 317 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 317

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 317 قیامت سے پہلے دس نشانات ہلاک ہوئے اور 20 کروڑ ڈالر کی جائیدا دیتباہ ہوئی۔( بحوالہ حقیقۃ الوحی صفحہ 221 روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 231۔الحکم 10 مارچ 1906 صفحہ 1) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بجا طور پر دنیا کو متوجہ کیا کہ: " بحالت مجموعی تاریخ میں دیکھا جائے تو ایسا سلسلہ زلازل جو تمام دنیا پر محیط ہو گیا ہو، کبھی نظر نہیں آتا۔(ملفوظات جلد 5 صفحہ 8ایڈیشن 1988) چنانچہ یہ حقیقت غیروں نے بھی تسلیم کی ، کانگڑہ کے زلزلہ کا ذکر کرتے ہوئے پیسہ اخبار نے لکھا: ” جب سے مرزا صاحب نے دعوی کیا ہے تب سے ایسے اثرات وبائی امراض اور زلزلے آنے لگے ہیں اس سے پیشتر ایک صدی کی تاریخ کو بغور دیکھا جاوے تو اس صدی میں کسی ایک صدمے کا آنا معلوم نہیں ہوتا۔“ ( پیسہ اخبار یکم مئی 1905ء) دسویں نشانی قیامت سے پہلے ظاہر ہونے والا دسواں نشان وہ آگ بیان کی گئی ہے جو یمن سے نکلے گی اور لوگوں کو ان کے حشر کی جگہ کی طرف ہانکے گی۔دوسری روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ ایک ایسی آگ ہو گی جو عدن (یمن کا شہر) کی تہہ سے نکلے گی جو لوگوں کو حشر کی طرف ہانکے گی جو چیونٹیوں اور کیڑوں مکوڑوں کو بھی جمع کر دے گی۔اپنی ہولناک علامات کے لحاظ سے یہ وہ آخری نشانی معلوم ہوتی ہے جو قیامت سے قبل ظاہر ہوگی چنانچہ حضرت ملاعلی القاری نے لکھا ہے کہ اس میں بڑے حشر (قیامت) کی طرف اشارہ ہے جہاں کفار کو ہانک کر لے جایا جائے گا۔( مرقاۃ المفاتیح اردو جلد دہم صفحہ 187 مترجم مولانا محمد ندیم مکتبہ رحمانیہ لاہور ) 116 اس لئے پہلی نونشانیوں کے پورا ہو جانے کے بعد قرب قیامت اور یوم حشر کی آخری نشانی کی طرف بسرعت سفر کرتے ہوئے دنیا کو خدا کا خوف اور تقویٰ اختیار کرتے ہوئے اس مہدی برحق کو قبول کر لینا چاہئے پہلے اس سے کہ قیامت کی ہولنا کیوں کا سامنا ہو۔یمن کے شہر عدن کے جغرافیہ میں خاموش آتش فشاں پہاڑوں کا ذکر بھی ملتا ہے۔اردو دائره المعارف الاسلامیہ جلد 13 صفحہ 8 دانش گاہ پنجاب لاہور ) 117 اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ ناریمن کا تعلق کس سے ہے اور دنیا کی آخری تباہی کا آغاز کہاں سے ہونے والا ہے!!!