مسیح اور مہدیؑ

by Other Authors

Page 134 of 708

مسیح اور مہدیؑ — Page 134

مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 134 عیسی اور مہدی۔ایک ہی وجود کے دو لقب و عیسی اور مہدی۔ایک ہی وجود کے دو لقب عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا يَزْدَادُ الْآمُرُ إِلَّا شِدَّةً وَلَا الدُّنْيَا إِلَّا إِدْبَارًا وَلَا النَّاسُ إِلَّا شُعًا وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا عَلَى شِرَارِ النَّاسِ وَلَا الْمَهْدِيُّ إِلَّا عِيسَى بْنُ مَرْيَمَ۔ابن ماجہ اردو حصہ سوم صفحہ 458-459 مترجم علامہ وحید الزماں اسلامی اکادمی لاہور ) ترجمہ: حضرت انس بن مالک بیان فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔معاملات شدت اختیار کرتے جائیں گے اور دنیا (اخلاقی ) پستی میں بڑھتی چلی جائے گی اور لوگ حرص و بخل میں ترقی کرتے چلے جائیں گے اور برے لوگوں پر ہی قیامت آئے گی۔اور عیسی بن مریم کے سوا کوئی مہدی نہیں ہوگا۔تشریح یہ حدیث امام حاکم نے مستدرک میں، ابن ابی شیبہ نے اپنی مصنف میں، ابن عبد البر نے جامع العلم میں اور ابو عمر والدانی نے اپنی سنن میں بیان کی ہے اسی طرح مشہور شیعہ مفسر علامہ طبرسی نے اپنی تفسیر مجمع البیان میں اسے درج کیا ہے۔گزشتہ عناوین میں حضرت عیسی کی وفات از روئے قرآن وحدیث ثابت ہو جانے کے بعد نزول عیسی کی پیشگوئی سے مراد صرف مثیل عیسی ہی ہو سکتا ہے۔پس عیسی کے سوا کوئی مہدی نہیں“ سے مراد یہ ہے کہ مہدی بھی بیٹی ہی ہوں گے۔کوئی الگ مہدی نہیں آئے گا۔اس سے صاف ظاہر ہے کہ مسیح اور مہدی دو الگ وجود نہیں۔بلکہ یہ ایک ہی شخص کے دوروحانی لقب ہیں۔بعض علماء نے ابن ماجہ کی اس حدیث کی صحت کے بعض راویوں پر اعتراض کیا ہے لیکن مشہور مفتر و مؤرخ علامہ ابن کثیر نے اس حدیث کو نہ صرف صحیح قرار دیا بلکہ لکھا ہے کہ یہ مشہور حدیث ہے اور اس کا راوی محمد بن خالد مجہول نہیں۔وہ مؤذن تھا اور امام شافعی کا استاد تھا اور اس سے اور بھی کئی لوگ روایت کرتے ہیں۔علامہ ابن معین نے بھی اس راوی کو ثقہ قرار دیا ہے۔اس طرح حدیث کے