مسیح اور مہدیؑ — Page 117
مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 117 مسیح ناصری اور مسیح محمد ی۔دو شخصیات دو جد ا خلیے کی طرح ابھری ہوئی نظر آتی تھی میں نے پوچھا کہ یہ کون ہے تو مجھے بتایا گیا کہ یہ سیح دجال ہے۔( یعنی کثرت سے سفر کرنے والا اور بہت زیادہ فریب دینے والا۔) تشریح : مذکورہ بالا دونوں احادیث امام بخاری نے اور امام مسلم نے اپنی کتب میں درج کر کے ان کی صحت کو تسلیم کیا ہے۔ان دونوں احادیث میں امت میں آئندہ مسیح موعود اور سابقہ اسرائیلی مسیح ابن مریم کے الگ الگ حلیے صاف ظاہر کرتے ہیں کہ وہ دو جُدا اشخاص ہیں۔بنی اسرائیل کے رسول عیسی ابن مریم کا حلیہ یہ بیان فرمایا کہ وہ اسرائیلی قوم کے موافق سرخ رنگ اور گھنگھریالے بالوں والا تھا۔اور آئندہ امت میں آنے والے مسیح کا رنگ گندمی اور سید ھے بال بیان فرمائے یہ وہی موعود مہدی تھا جس نے امت محمدیہ میں سے مثیل مسیح کے مقام پر فائز ہو کر عیسائی اور دجالی قوموں سے مقابلہ کر کے شکست دینی تھی جیسا کہ حضرت بانی جماعت احمدیہ نے کسر صلیب اور قتل دجال کی خدمت انجام دی۔اسی رؤیا کے دوسرے حصہ میں مذکور ہے کہ اس مسیح موعود اور دجال دونوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خانہ کعبہ کا طواف کرتے دیکھا حالانکہ دجال کے بارہ میں حدیثوں میں صاف لکھا ہے کہ وہ مکہ اور مدینہ میں داخل نہیں ہو سکے گا۔نصر الباری شرح بخاری جلد پنجم صفحہ 458 ناشر مکتبہ الشیخ بہادر آباد کراچی) 38 پس اس رؤیا کی تعبیر جیسا کہ علماء سلف نے کی یہی ہے کہ دنبال خانہ کعبہ کو نقب لگانے کے لئے چوروں کی طرح اس کے گرد چکر لگائے گا یعنی مذہب اسلام کی تباہی و بربادی کے در پے ہو گا جب کہ مسیح موعود کے خانہ کعبہ کے طواف سے مراد یہ ہے کہ وہ اسلام کی حفاظت اور خدمت کے لئے مامور ہوگا۔39 مظاہرالحق شرح مشکوۃ المصابیح مترجم جلد پنجم صفحہ 71 مكتبة العلم لاہور ) دو آدمیوں کا سہارا لینے کی تعبیر یہ ہے کہ دائیں بائیں انصار اور حواری اس کی مدد کے لئے کمر بستہ ہوں گے۔الغرض اس حدیث میں پرانے اسرائیلی مسیح اور امت میں آنیوالے مسیح کے جدا جدا حلیوں سے یہ بات بہر حال واضح ہے کہ اسرائیلی مسیح عیسی بن مریم اپنی قوم کے حلیہ کے مطابق سرخ رنگ اور گھنگھریالے بالوں والے تھے جن کو دیگر انبیاء موسی" وابراہیم کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا ان کا انجام بھی انہی انبیاء جیسا ہوا یعنی طبعی موت ، جبکہ آنے والا موعود مسیح آپ کو گندمی رنگ ا