مسیح اور مہدیؑ — Page 116
مسیح اور مہدی حضرت محمد رسول اللہ کی نظر میں 116 مسیح ناصری اور مسیح محمد ی۔دو شخصیات دو جد ا خلیے مسیح ناصرتی اور مسیح محمدی۔دو شخصیات اور دو جد اخلیے (3) عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : رَأَيْتُ عِيسَى وَمُوسَى وَإِبْرَاهِيمَ ، فَأَمَّا عِيسى جَعْدٌ عَرَيْضُ الصَّدْرِ۔صحیح بخاری متر جم جلد چہارم صفحہ 714 مترجم مولانامحمد داؤود آزاد مرکزی جمیعت اہل حدیث ) (ب) عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أُرَانِي اللَّيْلَةَ عِنْدَ الْكَعْبَةِ فَرَأَيْتُ رَجُلًا آدَمَ كَأَحْسَنِ مَا أَنْتَ رَاءِ مِنْ أَدْمِ الرِّجَال لَهُ لِمَّةٌ كَاَحْسَنِ مَا أَنْتَ رَاءٍ مِنَ اللَّمَمِ قَدْ رَجَّلَهَا فَهِيَ تَقْطُرُ مَاءً مُتَكِلًّا عَلَى رَجُلَيْنِ۔۔۔۔يَطُوقْ بِالْبَيْتِ فَسَأَلْتُ مَنْ هَذَا؟ فَقِيلَ: الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ، وَإِذَا أَنَا بِرَجُلٍ جَعْدِ قطط أعْوَرِ الْعَيْنِ الْيُمْنَى كَأَنَّهَا عِنَبَةٌ طَافِيَةٌ فَسَأَلْتُ مَنْ هَذَا؟ فَقِيْلَ الْمَسِيحُ الدَّجَّالُ۔37 36 ( صحیح بخاری مترجم جلد ہفتم صفحہ 390 مترجم مولانامحمد آزادمرکزی جمیعت اہل حدیث) ترجمہ: (1-) حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے رویا میں عیسی ، موسی" اور ابراہیم علیہم السلام کو دیکھا۔عیسی کا رنگ سرخ ، بال گھنگریالے اور سینہ چوڑا تھا۔(2) حضرت عبداللہ بن عمر سے ہی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آج رات رویا میں خانہ کعبہ کے پاس میں نے گندمی رنگ کا ایک شخص دیکھا جو گندم گوں لوگوں میں حسین ترین نظر آنے والا تھا اور اس کے لمبے بال بھی جن میں کنگھی کی ہوئی تھی لمبے بال والوں میں سے نہایت خوبصورت نظر آتے تھے۔بالوں سے پانی ٹپکتا تھا۔اس نے دو آدمیوں کا سہارا لیا ہوا تھا۔۔۔وہ خانہ کعبہ کا طواف کر رہا تھا میں نے پوچھا یہ کون ہے تو مجھے بتایا گیا کہ عیسی بن مریم ہے۔پھر نا گہاں ایک اور شخص پر نظر پڑی جس کے بال گھنگھریالے، دائیں آنکھ سے کانا ایسے کہ وہ آنکھ انگور