مشاغل تجارت اور حضرت خدیجہ ؓ سے شادی

by Other Authors

Page 27 of 31

مشاغل تجارت اور حضرت خدیجہ ؓ سے شادی — Page 27

۲۷ میں ہم نے پڑھا تھا کہ آپ خانہ کعبہ کی تعمیر کے لئے پتھر اٹھا اٹھا کر لاتے تھے جس سے آپ کا تہہ بند کچھ کھل گیا تو آپ شرم کے مارے بہوش ہو گئے۔تعمیر کے اس منصوبے کا سلسلہ لمبا چلا مقدس گھر کو گرانے اور عمارتی سامان مہیا کرنے میں وقت لگا۔ایک دفعہ کعبہ کے نیچے تہہ خانے میں دفن خزانے میں چوری ہو گئی تو قریش کو خیال آیا کہ تعمیر کا کام تیزی سے مکمل کیا جائے۔ایک بات اور بھی ہوئی۔خانہ کعبہ کی دیواروں پر بالعموم ایک موٹا سانپ پھرتا رہتا تھا۔ایک دن ایک بڑا سا پرندہ اس سانپ کو دبوچ کرلے گیا ( ابر مشام) قریش نے اس واقعے سے یہ اندازہ لگایا کہ اب اللہ تعالیٰ اس کام کو مکمل کروانا چاہتا ہے اس لئے سانپ والی روک خود دور کر دی ہے۔کام کو تیز کرنے کا محرک بننے والا ایک اور خدائی سامان یوں ہوا کہ ایک بڑی تجارتی کشتی جدہ کے ساحل سے ٹکہ اکمر ٹوٹ گئی۔اس کے بڑے بڑے تختے عمارت کے لئے بہت موزوں تھے وہ خرید لئے گئے اس طرح عمارتی لکڑی مل گئی اس کشتی کا ایک رومی مسافر با قوم ، ماہر تعمیرات انجنیئر تھا اُس سے کام کی نگرانی کے لئے کہا گیا اس طرح ایک انجینیٹرس گیا جس نے کام شروع کر وایا کعبہ سے محبت کرنے والے سب قبیلے اس با برکت کام میں ذوق و شوق سے شامل ہوئے۔عمارت بنتے بنتے جب حجر اسود کو اپنی جگہ پر رکھنے کا وقت آیا تو اس سعادت کو حاصل کرنے کے لئے قبیلوں میں جھگڑا شروع ہو گیا۔ہر قبیلے نے اس کو اپنی عزت اور انا کا مسئلہ بنا لیا۔بیچی قسمیں کھائی گئیں کہ جان کی بازی لگا دیں گے مگر اپنا حق نہیں چھوڑیں گے۔قدیم دستور کے مطابق پیالوں میں خون ڈال