مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 743 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 743

743 ○ | " پس خدام الاحمدیہ کو طوفانوں کا انتظار نہیں کرنا چاہئے بلکہ دوسروں کے لئے بھی کام نکالنے چاہئیں۔جتنی خدمت خلق ہو سکے اور لوگوں کی تکلیفوں کو وہ دور کر سکیں۔پس اس کو ہمیشہ یاد رکھو جیسا کہ میں نے بتایا ہے آج تک یورپ اور امریکہ اس خدمت خلق کی روح کو اسلام کے خلاف اپنی عظمت میں پیش کرتے ہیں۔کہتے ہیں عیسائی بڑی خدمت کرتے ہیں ، مسلمان نہیں کرتے اور شرم کی بات ہے کہ ہم ان کی بات کا جواب نہیں دے سکتے۔اگر ہماری جماعت کے خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ خدمت خلق کا اعلیٰ درجہ کا نمونہ پیش کریں تو ہم یورپ اور امریکہ کا منہ بند کر سکتے ہیں اور کہہ سکتے ہیں کہ جو تم خدمت کرتے ہو اس سے بڑھ کر خدمت کرنے والے ہم ہیں۔یہ مت خیال کرو کہ لوگ قدر نہیں کرتے ، قدر کرنے والے لوگ بھی موجود ہوتے ہیں"۔( فرموده ۲۷ دسمبر ۱۹۵۵ء مطبوعه الفضل ۱۴ فروری ۱۶۱۹۵۶