مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 374 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 374

374 ذریعہ اختیار نہیں کر سکتے اور نہ ترقی کے لئے کوئی تدبیر اختیار کر سکتے ہیں اسی طرح آج انگلستان کے بعض اکابرین کی طرف سے یہ آواز میں اٹھ رہی ہیں کہ جنگ کے بعد خبر منی اور جاپان دونوں کے لئے بعض پیشے مقرر کر دئیے جائیں گے اور فیصلہ کر دیا جائیگا کہ وہ ان مخصوص پیشوں کے علاوہ اور کوئی پیشہ اختیار نہیں کر سکتے۔ایک نئے نظام کی ضرورت جس کی بنیاد ر تم اور عدل ہو یہ چیزیں جب ظاہر ہوتی ہے اس وقت طبائع قدرتی طور پر فیصلہ کی طرف مائل ہوتی ہیں اور وہ اس نتیجہ پر پہنچتی ہیں کہ موجودہ نظام کے علاوہ کوئی اور نظام دنیا میں رائج ہونا چاہئے جو کمزور کی حق تلفی نہ کرے اور طاقتور کو نا جائز حقوق نہ دے۔پس اگر جنگ کے بعد مفتوح اقوام سے اس قسم کا وحشیانہ سلوک کیا گیا جس قسم کا وحشیانہ سلوک اچھوت اقوام سے کیا گیا تھا تو یہ لازمی بات ہے کہ یورپ میں بھی اور امریکہ میں بھی اور جاپان میں بھی اور جرمنی میں بھی دنیا میں موجودہ نظام کے خلاف آواز میں اٹھنی شروع ہو جائینگی۔طبائع میں ایک ہیجان پیدا ہو جائے گا اور لوگوں کے اندر یہ احساس پیدا ہو نا شروع ہو جائیگا کہ موجودہ نظام تسلی بخش نہیں اور وہی وقت ہو گا جب گرم گرم لوہے پر چوٹ لگا کر اسے اسلام کے بتائے ہوئے طریق کے مطابق ڈھالا جا سکے گا۔دیکھو قرآن کریم نے لیگ آف نیشنز کے بعض اصول بیان کئے اور وضاحت کے ساتھ بیان فرمایا ہے کہ جب تک ان اصول پر لیگ آف نیشنز کی بنیاد نہیں رکھی جائے گی اس وقت تک دنیا میں کبھی امن قائم نہیں ہو سکے گا۔میں نے ۱۹۲۴ء میں اپنی کتاب احمدیت یعنی حقیقی اسلام میں ان اصول کو قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں بیان کیا تھا۔اسی طرح جب میں ولایت گیا تو وہاں مختلف لیکچروں میں نہایت وضاحت اور تفصیل کے ساتھ میں نے ان اصول کا ذکر کیا۔اس کے بعد ۱۹۳۵ء میں جلسہ سالانہ کے موقعہ پر میں نے اپنے ایک لیکچر میں جو سیاسیات عالم کے متعلق تھا اس امر کو پھر بڑی تفصیل سے بیان کیا تھا۔لیگ آف نیشنز کی ناکامی کے بنیادی سبب اور بتایا تھا کہ جب کسی قرآنی اصول پر لیگ آف نیشنز کی بنیاد نہیں رکھی جائے گی اس وقت دنیا بین الا قوامی جھگڑوں سے کبھی امن حاصل نہیں کر سکتی۔یہ تمام اصول میری کتاب میں چھپے ہوئے موجود ہیں اور دنیادیکھ سکتی ہے کہ وہ کیسے پختہ اور شاندار اور کیسے زبر دست اصول ہیں۔آج لیگ آف نیشنز اگر اپنے مقصد میں ناکام ہوئی ہے تو اسی وجہ سے کہ ان اصول کو اس نے اپنے نظام میں شامل نہیں کیا تھا۔انہی اصولوں میں سے ایک اصل میں نے یہ بیان کیا تھا کہ یہ خیال کر لینا کہ اس نظام کے قیام کے لئے کسی فوجی طاقت کی ضرورت نہیں نادانی اور حماقت ہے۔یہ نظام قائم نہیں ہو سکتا جب تک اس کے ساتھ فوج کی بہت بڑی طاقت نہ ہو تا کہ جب بھی کوئی قوم لیگ آف نیشنز