مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 745 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 745

745 کی کتب سے برکت ڈھونڈنے لگ جاؤ گے تو خدا تعالیٰ ایسے بادشاہ پیدا کر دے گا جو آپ کے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے لیکن ابھی تک تو صد را انجمن احمدیہ نے یہ بھی انتظام نہیں کیا کہ کس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کپڑوں کو محفوظ رکھا جائے۔آخر بادشاہ برکت ڈھونڈیں گے تو کہاں سے ڈھونڈیں گے۔صدر انجمن احمدیہ کو چاہئے تھا کہ وہ بعض ماہر ڈاکٹر بلاتی جو اس بات پر غور کرتے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کپڑے کس طرح محفوظ رکھے جاسکتے ہیں اور ان کپڑوں کو شیشوں میں بند کر کے اس طرح رکھا جاتا کہ وہ کئی سو سال تک محفوظ رہتے یا انہیں ایسے ممالک میں بھیجوایا جاتا جہاں کپڑوں کو کیڑا نہیں لگتا مثلا امریکہ ہے وہاں یہ کپڑے بھیج دیئے جاتے تا انہیں محفوظ رکھا جا سکتا اور آئندہ آنے والی نسلیں ان سے برکت حاصل کرتیں۔بہر حال نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ آگے آئیں۔اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور اسلام کی " " خدمت کریں تاکہ ان کو بھی یہ دن دیکھنا نصیب ہو کہ ان کے ذریعہ سے ملکوں کے ملک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے آئیں اور اسلام کا جھنڈا وہاں گاڑ دیا جائے اور یہ معمولی بات نہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنے والی اور بڑی خوشی کی بات ہے"۔فرموده ۲۰ جنوری ۱۹۵۶ء مطبوعه الفضل ۸ فروری ۱۹۵۶ء)