مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 551 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 551

551 خدام الاحمدیہ کوشش کریں کہ کوئی نوجوان تحریک جدید میں حصہ لینے سے محروم نہ رہے میں نے گذشتہ تحریک کے اعلان کے موقعہ پر خدام الاحمدیہ کو توجہ دلائی تھی کہ خصوصیت کے ساتھ دفتر دوم تحریک جدید کی طرف توجہ کریں۔۔۔۔خدام الاحمدیہ کو میں دوبارہ اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ ان کا فرض ہے کہ اس سال وہ کوشش کریں کہ کوئی نوجوان ایسا نہ رہے جس نے تحریک جدید دفتر دوم میں حصہ نہ لیا ہو۔ہر جگہ کے خدام الاحمدیہ ہر فرد کے پاس جائیں اور تسلی کرلیں کہ ایک نوجوان بھی ایسا نہیں رہا جس کا تحریک جدید دفتر اول میں حصہ نہیں تھا اور تحریک جدید دفتر دوم میں بھی اس نے حصہ نہیں لیا۔اس طرح جیسا کہ مجھے معلوم ہوا ہے ہر جگہ خدام الاحمدیہ قائم نہیں میں جماعتوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ جلد سے جلد اپنی جگہوں پر مجلس خدام الاحمدیہ قائم کریں اور کوئی جگہ ایسی نہ رہے جہاں جماعت احمد یہ موجود ہو اور مجلس خدام الاحمدیہ قائم نہ ہو۔نوجوانوں میں کام کی جو تحریک کی جائے وہ جلد اور بسہولت ترقی کرے۔یہ کام اللہ تعالی کا ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس کے لئے وہ خود ہی ہر قسم کے رستے کھولے گا لیکن یہ اس کی عنایت ہے کہ وہ ہمیں اس کام کا موقعہ دے رہا ہے۔پس مبارک ہے وہ شخص جسے خدا تعالیٰ نے ایسے زمانہ میں پیدا کیا جس کی امید لگائے ہوئے بڑے بڑے صلحاء اور اولیاء اور بزرگ سینکڑوں سال سے انتظار کر رہے تھے اور مبارک ہے وہ شخص جس کو خدا تعالی نے اس زمانہ میں پیدا کر کے اسے حضرت مسیح موعود اور مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کی شناخت کی بھی توفیق بخشی جس کی انتظار سینکڑوں سال سے دنیا کر رہی تھی۔اس کی اہمیت اس بات سے معلوم ہو سکتی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا اگر تمہیں برف کے میدانوں میں گھٹنوں کے بل بھی چل کر جانا پڑے تو اس کے پاس پہنچو اور اسے میرا سلام بھی پہنچاؤ اور پھر مبارک ہے وہ شخص جس کو حضرت مسیح موعود مهدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کی شناخت کی بھی توفیق بخشی اور ایسے کام کی توفیق بخشی کہ اسے اس غرض کو جس کے لئے وہ دنیا میں آیا تھا، پورا کرنے کے لئے معتد بہ حصہ ملا اور ایسا حصہ ملا کہ خدا تعالیٰ کے لئے دفتر میں سابقون الاولون میں لکھا گیا۔حضرت مسیح موعود کے مشن کی خدمت کرنا کتنی بڑی خوش قسمتی اور سعادت ہے پس