مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 542
542 کیا۔بے شک پانی پلا دینا اور مسجد کی صفائی کر دینا بھی اچھے کام ہیں مگر قرآن کریم میں اور بھی ہزاروں احکام ہیں اور جب تم انہیں جانتے ہی نہیں تو تم ان پر عمل کیسے کر سکتے ہو۔خادم کے لئے ضروری ہے کہ اسے آقا کی مرضی معلوم ہو۔پس ایک نصیحت تو میں یہ کروں گا کہ تم اردو میں گفتگو کرنے کی عادت ڈالو او ر ا تنی عادت ڈالو کہ تمہارا لہجہ اردو دانوں کا سا ہو جائے۔الفاظ اور محاورات کی اصلاح بعد میں ہو جائے گی۔دوسری نصیحت میری یہ ہے کہ بے شک مخلوق کی خدمت کرو لیکن اگر تمہیں قرآن کریم کا ترجمہ نہیں آتا تو تم یہ کام پوری طرح نہیں کر سکتے۔اگر تمہیں قرآن کریم کا ترجمہ آتا ہے تو باقی سب چیزیں تمہارے لئے آسان ہو جائیں گی۔چوہدری ظفر اللہ خان صاحب جب شام میں گئے تو وہاں کے ایک وزیر نے ان سے پوچھا کہ آپ نے کسی دینی مدرسے میں دینی تعلیم حاصل کی ہے۔انہوں نے جواب دیا میں نے تو صرف قرآن کریم کا ترجمہ پڑھا ہے۔جب قرآن کریم کا ترجمہ آتا ہو تو باقی سب مضامین آسان ہو جاتے ہیں۔اس کے مضامین کو سمجھنے کے لئے دوسری کتابوں کے حوالوں کی ضرورت پڑتی ہے اور اس طرح ساری چیزیں آجاتی ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ قرآن کریم کا ترجمہ سیکھنے کے بعد دوسرے علوم کا شوق خود بخواد پیدا ہو جاتا ہے۔ہمارا سارا علم تو ہے ہی قرآن۔رسول کریم ملی الهلال لو او صرف قرآن کریم ہی پڑھے ہوئے تھے۔لاہور میں میرے پاس ایک دفعہ دو دیو بندی مولوی آئے۔ان میں سے ایک نے غصہ والی شکل بنا کر مجھ سے پوچھا آپ کیا پڑھے ہوئے ہیں۔میں نے کہا میں تو کچھ بھی پڑھا ہوا نہیں۔صرف قرآن کریم جانتا ہوں۔اس نے دوبارہ پوچھا۔آپ بتا ئیں تو سہی آپ کیا پڑھے ہوئے ہیں۔میں نے کہا آپ کے نزدیک جو پڑھائی ہے وہ میں نے نہیں کی۔میں صرف قرآن کریم کا ترجمہ جانتا ہوں۔اس نے کہا بس آپ صرف قرآن کریم کا ترجمہ ہی جانتے ہیں۔میں نے کہاہاں ترجمہ سے باہر کوئی چیز رہ جاتی ہو تو وہ میں نہیں جانتا۔وہ غصہ میں تھا اور اس نے میرا جواب نہ سمجھا۔دوسرے مولوی نے اسے چٹکی بھرتے ہوئے کہا وہ کہہ تو رہے ہیں میں قرآن پڑھا ہوا ہوں اور تم یہ ثابت کر کے کہ قرآن کریم سے با ہر کوئی چیز ہے اپنی کم علمی اور بیوقوفی کا ثبوت دے رہے ہو۔بہر حال یہ حقیقت ہے کہ قرآن کریم کے اندر سارے علوم آجاتے ہیں۔میں پرائمری فیل ہوں لیکن میں تمام مذاہب کو چیلنج کر کے کہہ سکتا ہوں کہ اگر کوئی ایسا اعتراض ہو جس کا قرآن کریم کے ساتھ ٹکراؤ ہو تا ہو تو میں اس کا جواب دوں گا اور خالی جواب ہی نہیں دوں گا بلکہ اعتراض کرنے والے کو چپ کرا کے چھوڑوں گا۔قرآن کریم کے اندر سارے گر موجود ہیں اور اصل عقل گروں سے ہی آتی ہے۔اگر تم قرآن کریم پڑھ لو تو تمہارے اند ر وہ مادہ پیدا ہو جائے گا جس سے تم ہر قسم کے دشمن کا مقابلہ کر سکو گے اور تمہاری عقل اتنی تیز ہو جائے گی کہ دنیا کا کوئی علم ایسا نہیں ہو گا جس سے تم مرعوب ہو۔پس قرآن کریم کا ترجمہ سیکھنا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے جس کی میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں۔اس کے بعد میں آپ لوگوں کی خواہش کے مطابق دعا کروں گا۔باقی خدام کو بھی اپنی دعاؤں میں شامل