مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 475
475 کامیاب نہیں ہو سکتے۔پس تیاری کرو تا آنے والے امتحانوں میں فیل نہ ہو جاؤ۔بغیر تیاری کے تم ہرگز ہرگز کامیاب نہیں ہو سکتے۔اگر تم دین کے لئے قربانیاں کرنے سے گھبراتے ہو تو تم ایسی چیز اللہ تعالیٰ کی حفاظت کے میسر ہوتی ہے نہیں جس کی اللہ تعالیٰ کے نزدیک حفاظت کی ضرورت ہو۔تم اپنے لئے موت اور صرف موت میں ہی زندگی تلاش کرو۔جب موت تمہاری نظروں میں معمولی اور حقیر چیز بن جائے گی تو تم تمام دنیا پر بھاری ہو جاؤ گے اور دنیا تمہارے مقابلہ سے عاجز آجائے گی۔پس اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو اور انہیں ہمت کے ساتھ ادا کرتے جاؤ اور یہ بات ہمیشہ یاد رکھو کہ جب تک صحیح طور پر کوشش نہیں کی جائے گی اس وقت تک صحیح نتائج نہیں نکلیں گے "۔فرموده ۲۹ ستمبر ۱۹۴۷ء۔مطبوعہ الفضل ۱۹ اکتوبر ۱۹۶۰ء)