مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 461 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 461

461 فرمایا:۔خدمت دین کے لئے زندگی وقف کرنے والے لڑکے " آج ان لڑکوں کا انٹرویو لیا گیا ہے جنہوں نے خدمت دین کے لئے اپنی زندگیاں وقف کی ہوئی ہیں مگر ابھی تک ان کا میٹرک کا نتیجہ نہیں نکلا۔یہ سترہ لڑکے تھے جو انٹرویو کے لئے آئے۔مجھے یہ معلوم کر کے بے حد خوشی ہوئی کہ دو لڑکوں کے سوا باقی سب لڑکوں نے اس خیال کا اظہار کیا ہے کہ وہ فرسٹ ڈویژن میں پاس ہوں گے۔پھر ان سترہ لڑکوں میں سے تین چار کے سوا باقی سب نے سائنس لی ہوئی ہے۔اگر وہ سائنس لے کر فرسٹ ڈویژن میں پاس ہوں تو اور بھی خوشی کی بات ہے کیونکہ اس سے یہ ظاہر ہو گا کہ ان لڑکوں نے بہت زیادہ محنت کی ہے اور یہ بھی کہ لڑکے ذہین اور ہوشیار ہیں۔