مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 392
392 ہوتا ہے۔میری دوسری ہدایت تعلیمی نقطہ نگاہ سے یہ ہے کہ خدام الاحمدیہ کا نہ صرف قرآن کریم کے ترجمہ سے بلکہ بعض اور دینی علوم سے بھی واقف ہونا ضروری ہے مگر وہ علوم آہستہ آہستہ ہی حاصل ہو سکتے ہیں۔فوری طور پر ان کا حاصل ہو نانا ممکن ہے اور اصل بات تو یہ ہے کہ سارے علوم قرآن کریم میں پائے جاتے ہیں۔اگر انسان کو قرآن کا صحیح علم ہو تو اسے اور علوم خود بخود حاصل ہو جاتے ہیں اور اسی مقصد کے لئے میں نے یہ ہدایت دی ہے کہ ہر سال یہاں بیرونی جماعتوں سے آنے والے نمائندگان کو قرآن کریم پڑھانے کا انتظام ہونا چاہئے۔تعلیم القر آن کلاس کے بارے میں دوسری ہدایات مگر جب تک یہ سکیم مکمل نہیں ہوتی اور جب تک دو تین سال کے بعد یہاں سے تعلیم حاصل کر کے لوگ اپنی اپنی جماعتوں میں درس شروع نہیں کر دیتے، اس وقت تک ضروری ہے کہ دینی علوم سے جماعت کے لوگوں کو واقف رکھنے کے لئے بعض اور ذرائع پر بھی عمل کیا جائے۔جب انہیں دینی لحاظ سے مکمل واقفیت حاصل ہو جائے گی تو اس کے بعد یہ سوال پیدا ہو گا کہ انہوں نے جو کچھ سیکھا ہے اسے لوگوں کے سامنے کس طرح پیش کرنا چاہئے۔خدام الاحمدیہ نے اپنی واقفیت بڑھانے کے لئے کچھ عرصہ سے ایک طریق جاری کیا ہوا ہے جو بہت مفید ہے اور وہ طریق یہ ہے کہ ہر سال حضرت مسیح موعود کی کتابوں میں سے کسی کتاب کا یا میری لکھی ہوئی کتابوں میں سے کسی کتاب کا وہ امتحان لیتے ہیں۔یہ طریق یقینا مفید ہے اور اس میں شامل ہو کر ہر شخص اپنی دینی معلومات میں بہت کچھ اضافہ کر سکتا ہے۔اس کے علاوہ میں آجکل حدیث کی ایک نئی کتاب مرتب کر رہا ہوں۔جس میں ایک ہزار حدیثیں جمع ہوں گی۔آٹھ سو احادیث مرتب کی جاچکی ہیں۔صرف دو سو حد یشیں باقی ہیں۔ان کا بھی انشاء اللہ جلدی انتخاب کر لیا جائے گا اور پھر اس کتاب کو شائع کر کے اسے مدرسہ احمدیہ کے نصاب میں شامل کر دیا جائے گا۔حدیث کی اس کتاب کا امتحان ہر خادم کے لئے لازم قرار دیا جائے گا تا کہ ہم میں سے ہر شخص کو معلوم ہو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہماری عملی زندگی کے متعلق کیا ہدایات دی ہیں۔جس طرح میر کی سکیم کے ماتحت آئندہ قرآن کریم کا درس ہوا کرے گا اسی طرح حدیث کی اس کتاب کو بھی انشاء اللہ پڑھایا جائیگا تا کہ حدیث سے بھی ہر شخص کو مس اور موانست پیدا ہو جائے۔گویا دینی واقفیت کے لئے یہ تین چیزیں ضروری ہیں۔اوّل قرآن کریم کا ترجمہ - دوم ریت - سوم حضرت مسیح موعود کی کتب - حدیث کی واقفیت کے لئے میں نے بتایا ہے کہ کتاب لکھی جارہی ہے اور عنقریب چھپنے والی ہے۔ہر خادم کے لئے اس کتاب کا پڑھنا اور پھر اس کتاب کے امتحان میں شامل ہونا لازمی ہو گا کیونکہ اس کتاب میں ایسی حدیثیں جمع کی گئی ہیں جو اعلیٰ درجہ کے کیر کر کے متعلق ہیں یا انسانی فرائض اور ذمہ