مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 814 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 814

814 اس وقت دنیا میں عیسائیوں کے لاکھوں مبلغ کام کر رہے ہیں۔اس کے مقابلہ میں ہمارے مبلغوں کی تعداد اتنی حقیر ہے کہ اسے ان کے ساتھ کوئی نسبت ہی نہیں۔ان حالات میں اگر ہمیں کامیابی ہو سکتی ہے تو محض اللہ تعالٰی کے فضل سے اور دعاؤں کی برکت سے ہی ہو سکتی ہے۔پس دوستوں کو چاہئے کہ علاوہ کو شش اور توکل الی اللہ کے دن رات دعاؤں میں لگے رہیں کہ الہی ہم تیرے کمزور اور حقیر بندے ہیں۔تو ہی ہماری کوشش میں برکت دے تاکہ قیامت کے دن جب ہم اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہوں تو ہمیں شرمندگی اور خفت نہ اٹھانی پڑے بلکہ ہمارا سر فخر کے ساتھ اونچا ہو۔" (الفضل یکم نومبر ۱۹۵۹ء)