مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 812 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 812

812 خدائی وعدوں پر یقین رکھو اور اس دن کو دور نہ سمجھو جب کہ ساری دنیا محمد رسول اللہ علیم ململ کے جھنڈے تلے جمع ہوگی سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی خدام الاحمدیہ کے اٹھارویں سالانہ اجتماع کے موقع پر مورخہ ۲۳ اکتو بر کو بعد نماز عصر اجتماع میں تشریف لائے تھے اور حضور نے کار میں بیٹھ کر مقام اجتماع کا چکر لگایا تھا۔مورخہ ۲۴ اکتوبر کو جو نہی خدام کو علم ہوا کہ حضور آج بھی تشریف لا رہے ہیں تو وہ حضور کے دیدار سے مشرف ہونے کے لئے سراپا انتظار بن گئے اور بے تابی کے ساتھ ان راستوں کی طرف دوڑنے لگے جہاں سے حضور کی کارنے گزرنا تھا لیکن ان کی خوشی اور شادمانی کی انتہاء نہ رہی جب کہ حضور کی کار سٹیج کے قریب آکر رک گئی اور بالکل غیر متوقع طور پر حضور اپنے خدام سے خطاب فرمانے کے لئے سٹیج پر رونق افروز ہوئے۔قریبا آٹھ ماہ کے طویل اور صبر آزما عرصہ کے بعد یہ پہلا موقعہ تھا کہ حضور تقریر فرمانے کے لئے تشریف لائے۔حضور کی یہ تقریر جس میں حضور نے دوبارہ خدام سے سے ان کا نیا عہد بھی دو ہروایا ایک گھنٹہ دس منٹ تک جاری رہی۔تقریر کے دوران حاضرین مجلس پر رقت اور سوزو گداز کی ایک خاص کیفیت طاری رہی جس نے اختتامی دعا کے موقعہ پر بے اختیار آہ و بکا اور شیخ و پکار کی صورت اختیار کرلی۔کوئی آنکھ نہ تھی جو آنسو نہ بہا رہی ہو اور کوئی دل نہ تھا جو در دوالحاح کے ساتھ اسلام کی سربلندی کے لئے دعاؤں میں مصروف نہ ہو۔حضور نے اپنی تقریر میں اپناوہ پیغام بھی پڑھا جو ۲۳ اکتوبر کو محترم صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب نے پڑھ کر سنایا تھا اور اس کی مزید تشریح کے طور پر چند دیگر زریں اور قیمتی نصائح بھی ارشاد فرمائیں۔حضور کی ان نصائح کا ملخص جو الفضل میں شائع ہوا تھا، درج ذیل کیا جاتا ہے۔(مرتب) حضور نے فرمایا۔خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ تمہیں بڑھائے گا ترقی دے گا اور تمہارے ذریعہ اسلام اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کو بلند کرے گا۔یاد رکھو کہ خدا کا وعدہ کبھی جھوٹا نہیں ہو تا۔خواہ ساری دنیا اکٹھی ہو کر زور لگائے پھر بھی خدا کی بات پوری ہوگی اور ضرور ہو گی۔پس خدائی وعدہ پر یقین رکھو اور اس دن کو دور نہ سمجھو جب کہ ساری دنیا اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے گی لیکن اس کے لئے ضرورت