مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 790
790۔صاحب بھی بڑی قربانی کرنے والے ہیں۔تو شروع میں بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو تھوڑے سے چندہ پر کفائت کرتے ہیں لیکن چونکہ ان کے دل میں احساس ہوتا ہے کہ ہم نے اسلام کی خدمت کرنی ہے اس لئے وہ اپنی قربانیوں میں بڑھتے چلے جاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے شروع میں صرف اتنا کہا تھا کہ سال میں ایک پیسہ دیا کرو مگر اب دیکھ لو سال میں ایک پیسہ دینے والے اپنی ماہوار آمدنی پر فی رو پید ایک آنہ سے ڈیڑھ آنہ تک چندہ دیتے ہیں۔ایک پیسہ کے حساب سے ہمار ا چندہ سولہ ہزار بنتا ہے لیکن چندہ چودہ پندرہ لاکھ روپیہ آتا ہے تو قربانی کی جو نسبت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ابتدا میں تجویز فرمائی تھی، اس میں اب کئی گناہ ترقی ہو گئی ہے۔یہ تمام برکت عمل کی ہے۔جب انسان عمل صالح کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے نیکیوں میں اور زیادہ قدم بڑھانے کی توفیق دیتا ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالی فرماتا ہے۔والعمل الصالح يرفعه که عمل صالح انسان کو اونچا کر تا چلا جاتا ہے۔جب انسان خدا تعالی کی راہ میں ایک قدم چلتا ہے تو دوسرا قدم اٹھانے کے لئے فرشتے اسے آپ دھکا دے دیتے ہیں۔حضرت معاویہ کے متعلق لکھا ہے کہ وہ ایک دفعہ صبح کی نماز کے لئے نہ اٹھ سکے اور ان کی نماز با جماعت رہ گئی۔اس کا انہیں اتنا صدمہ ہوا کہ وہ سارا دن روتے رہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فرشتوں سے کہا کہ میرے اس بندے کو نماز رہ جانے کا بڑا افسوس ہوا ہے اسے سو نماز با جماعت کا ثواب دے دو۔دوسرے دن صبح کے وقت انہوں نے کشفی حالت میں دیکھا کہ ایک شخص انہیں جگا رہا ہے۔وہ اسے دیکھ کر ڈر گئے کیونکہ وہ بادشاہ تھے اور باہر پہرہ لگا ہوا تھا۔وہ حیران ہوئے کہ یہ شخص اندر کس طرح آگیا ہے۔اس نے ان کی حیرت کو دیکھ کر کہا کہ میں شیطان ہوں اور تمہیں نماز کے لئے جگانے آیا ہوں۔وہ کہنے لگے کہ شیطان تو نماز سے روکا کرتا ہے تو مجھے نماز کے لئے کیوں جگا رہا ہے۔اس نے کہا بات اصل میں یہ ہے کہ میرے روکنے کی اصل غرض تجھے نیکی اور ثواب سے محروم رکھنا تھی، مگر تم اتنا روئے کہ خدا نے کہا کہ سو نماز با جماعت کا ثواب دے دیا جائے۔پس میں نے سمجھا کہ اب اسے ثواب سے روکنے کا یہی طریق ہے کہ اسے نماز کے لئے جگا دیا جائے۔اس طرح کم از کم اسے ایک نماز کا ہی ثواب ملے گا زیادہ ثواب نہ لے سکے گا۔تو جب کوئی شخص نیک کام کرتا ہے تو اس کا قدم آگے بڑھتا ہے۔اب خواہ معاویہ کے پاس جبریل آتا اور کہتا کہ معاویہ اٹھو اور نماز پڑھو اور خواہ شیطان نے کہا بات ایک ہی ہو گئی مگر شیطان کے کہنے سے رسول کریم میم کی وہ حدیث حل ہو گئی کہ میرا شیطان مسلمان ہو گیا ہے اور وہ جو بات بھی میرے دل میں ڈالتا ہے نیک ہوتی ہے۔حضرت معاویہ کو بھی رسول کریم ملی یا وکیل کی نیابت میں یہ بات حاصل ہو گئی اور شیطان نے انہیں نماز کے لئے جگا دیا۔اگر تم دعائیں کروگے اور دوسروں کو نیک تحریکیں کرو گے تو آہستہ آہستہ تمہارے کمزور خدام میں بھی تغیر پیدا ہونا شروع ہو جائے گا۔پس کمزوروں کو اپنی اجتماعی دعاؤں میں شریک کرو اور ان سے کہو کہ اب تحریک جدید کا نیا دور شروع ہے جس میں ماہوار آمد کا بیس فی صدی چندہ دینا ضروری ہو تا ہے۔تم اگر میں فی صدی نہیں دے سکتے تو نصف فی صدی ہی دے دو۔فی رو پید ایک پیسہ ہی دے دو۔ہم تم سے