مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 564
564 نوجوانوں کو دینی روح میں پہلوں سے بڑھ کر ہونا چاہئے تحریک جدید کے متعلق تمبر ۱۹۵۰ء میں حضور نے کراچی میں ایک خطبہ ارشاد فرمایا جس میں نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:۔”جہاں تک نئے نوجوانوں کا تعلق ہے میں دیکھتا ہوں کہ ان کی حالت بہت زیادہ افسوسناک ہے۔چھٹے سال کے وعدے ایک لاکھ بیس ہزار کے تھے مگر اس میں سے صرف ۴۳ فی صدی وصولی ہوئی ہے حالانکہ نوجوانوں میں اخلاص اور قربانی کی روح پہلوں سے زیادہ ہونی چاہئے۔کبھی کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی جب تک اس کے نوجوان پہلوں سے زیادہ قربانی کرنے والے نہ ہوں۔" فرموده ۱۵ ستمبر ۱۹۵۰ء مطبوعه الفضل ۲۹ ستمبر ۱۹۵۰ء)