مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 513 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 513

513 وو بچپن کا تربیتی زاویہ نظر سے اہم پہلو! طفولیت کا زمانہ بہت سے امور میں معافی چاہتا ہے۔گو وہ تربیت کا زمانہ १९ ضرور ہوتا ہے۔ہم اس زمانہ میں بچے کو تربیت سے آزاد نہیں کر سکتے۔وہ لوگ جو بچوں کی غلطی پر یہ کہا کرتے ہیں کہ بچہ ہے جانے دو وہ اول درجہ کے احمق ہوتے ہیں۔وہ جانتے ہی نہیں کہ بچپن کا زمانہ ہی سیکھنے کا زمانہ ہوتا ہے۔اگر اس عمر میں وہ نہیں سیکھے گا تو بڑی عمر میں اس کے لئے سیکھنا بڑا مشکل ہو جائے گا۔در حقیقت اگر ہم غور کریں تو بچپن کا زمانہ سب سے زیادہ سیکھنے کے لئے موزوں ہوتا ہے اور اسی عمر میں اس کی تربیت اسلامی اصول پر کرنی چاہئے۔پس گو بچہ بعض اعمال کے لحاظ سے معذور سمجھا جاتا ہے ، سیکھنے کا عمدہ زمانہ اس کی وہی عمر ہے "۔( فرموده ۱۹ مارچ ۱۹۴۸ء۔مطبوعہ الفضل ۱۵ اپریل ۱۹۴۸ء)