مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 491 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 491

491 سکون میں تبدیل ہو جائے۔یہی اور یہی ذریعہ ہے اسلام کے دنیا پر غالب آنے کا۔جب تک یہ نہ ہو اس وقت تک ساری امیدیں مجنونانہ اور سارے خیالات پاگل نہ ہیں۔پس میں تمہیں صرف اسی بات کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔نوٹ تو میں نے اور باتیں بھی کی ہوئی تھیں مگر میں سمجھتا ہوں کہ تمہارے لئے یہی ایک بات کافی ہے۔جب تک تم پابندیوں اور مجبوریوں کی جکڑ بندیوں سے نہیں نکلو گے۔جب تک تم یہ طوق اپنی گردن سے دور نہیں کرو گے۔جب تک تم یہ زنجیریں اپنے پاؤں سے نہیں نکالو گے۔اس وقت تک تمہاری ساری کوششیں عبث اور رائیگاں ہیں۔ایک اور صرف ایک ہی چیز ہے جو تمہیں کامیاب کر سکتی ہے کہ یہ لعنت کا طوق ، یہ مجبوری کا طوق ، یہ معذوری کا طوق اپنی گردنوں سے دور کرو اور وہ زنجیریں جو ہمیشہ ہندوستانیوں کے ہاتھوں میں پڑی رہتی ہیں اور وہ بیڑیاں جو ان کے پاؤں کو چلنے نہیں دیتیں ان سب کو تو ڑ دو اور ان بندھنوں اور قیود سے آزاد ہو جاؤ۔تب مشکل سے مشکل کام بھی تمہارے لئے آسان ہو جائے گا اور تم فخر سے اپنی گردن اونچی کر کے دنیا کی اقوام کے مقابلہ میں کھڑے ہو سکو گے۔اب میں دعا کر دیتا ہوں۔چونکہ دلوں کا بدلنا خدا کے اختیار میں ہے میرے اختیار میں نہیں اس لئے میں خدا تعالٰی سے ہی دعا کرتا ہوں کہ وہ تمہارے اندر حقیقی عزم اور پختہ ارادہ پیدا کرے۔جس سے تم سچے مسلمان بن کر ایسے کام کرو جو دنیا کو بدل ڈالنے والے اور خدا تعالیٰ کی بادشاہت کو دنیا میں دوبارہ قائم کرنے والے ہوں"۔تقریر سالانہ اجتماع - فرموده ۲۰ اکتوبر ۱۹۴۶ء۔مطبوعہ الفضل ۲ نومبر ۱۹۶۰ء)