مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 406
406 قومی ترقیات دیانت اور سچائی کے ساتھ وابستہ ہیں خدام الاحمدیہ کا دعوی ہے کہ ہم خدمت خلق کرتے ہیں۔الفضل میں چھپتا رہتا ہے کہ ہم نے خدمت خلق کا یہ کام کیا۔فلاں کے کھیت کی منڈیر بنائی فلاں کے کھیت کو پانی دیا اور فلاں کا کھیت کاٹا۔بے شک وہ بھی خدمت خلق ہے لیکن یہ خدمت خلق نہایت ہی ضروری ہے۔آیا خدام نے کبھی یہ خدمت بھی کی ہے۔میں ان کو اس خدمت خلق کی طرف توجہ سچائی اور دیانت قائم کرنا بھی ایک طرح سے خدمت خلق ہے۔دلاتا ہوں جو غیر کی بھی خدمت ہے اور اپنی بھی خدمت ہے کہ سچائی اور دیانت قائم کی جائے۔میں نے بار بار خدام الاحمدیہ کو توجہ دلائی ہے مگر اس وقت تک باوجو د توجہ دلانے کے انہوں نے اخلاق کی درستگی کی طرف توجہ نہیں کی۔یہ کہ کسی کے کھیت کو پانی دے دیا یا منڈیر بنادی۔اس سے کیا بنتا ہے۔اصل کام تو قوم کے اندر سچائی اور دیانت کو قائم کرنا ہے۔جب وہ اس چیز کو قائم کریں گے تو نہ صرف وہ ایک کھیت کو تباہ ہونے سے بچائیں گے بلکہ ہزاروں ہزار آدمیوں کو بچائیں گے جنہوں نے ان مکاروں کا شکار ہو نا تھا۔آخر بد دیانت آدمی اپنا پیہ نہیں کھاتا، دوسروں کا کھاتا ہے۔اپنی بدنامی نہیں کرتا بلکہ ساری قوم کی بدنامی کا موجب ہوتا ہے روپیه اے پس قومی ترقیات تمام کی تمام دیانت اور قومی ترقیات تمام کی تمام دیانت اور سچائی کے ساتھ وابستہ ہیں۔سچائی کے ساتھ وابستہ ہیں اور جس قوم میں یہ دونوں چیزیں پائی نہیں جاتیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ایک شخص کسی انگریزی فرم کو آرڈر دے کر گھر آجاتا ہے اور سے کسی قسم کا خطرہ نہیں ہوتا اور اگر وہ کسی ہندوستانی فرم کو آرڈر دے کر واپس آتا ہے تو اس کا دل گھٹتا رہتا ہے کہ خبر نہیں پتھر یا کیا چیز بھیج دیں۔اسی بد دیانتی کی وجہ سے ہندوستان کی ترقی رکی ہوئی ہے۔جو دکاندار دیانتدار ہو گا اس پر لوگ اعتبار کریں گے اور بغیر کسی فکر اور ہچکچاہٹ کے اس کو آرڈر دے آئیں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ کبھی ناقص چیز نہیں دے گا۔پس قومی ترقی امانت اور دیانت کی شہرت کے ساتھ ہوتی ہے ، اگر تمام احمدی دیانتدار ہونگے تو جہاں بھی کوئی احمدی دوکاندار ہو گا لوگ اس کے پاس جائیں گے کہ اس سے سودا اچھا ملتا ہے۔چلو اس کے پاس چلیں اور کہیں گے ، ہے تو کافر پر ہے دیانتدار اور سب سودا لوگ اس سے خریدیں گے لیکن اگر قادیان کا احمدی دکاندار بھی ایک من آئے میں سیر بھر مٹی ملا دیتا ہے تو اس کے اندر وہ کونسی چیز ہے جس کی وجہ سے لوگ احمدیت کی طرف توجہ کریں گے اور جو چیز اس کو دوسرے دوکانداروں سے ممتاز کرنے والی ہے ، میں نے خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع کے موقعہ پر خدام کو اس طرف توجہ دلائی تھی کہ وہ اس کی نگرانی کریں۔انہوں نے کچھ دن کام بھی کیا تھا مگر انہوں نے اس طرف پوری توجہ نہیں کی۔اگر ہر خادم اس بات کا فیصلہ کرلے کہ میں نے بد دیانتی کو مٹانا ہے۔اگر اس کا باپ دکاندار ہے تو باپ سے کہہ دے تمہیں بد دیانتی نہیں کرنے دوں گا اگر اس کے بھائی دوکاندار ہیں تو بھائیوں سے کہ دیں کہ میں تمہیں بد دیانتی نہیں کرنے دوں گا۔اگر اس کے دوست اور رشتہ دکاندار ہیں تو دوستوں اور رشتہ داروں سے کہہ دے کہ میں تمہیں بد دیانتی نہیں کرنے دوں گا۔اگر اس کی بیوی دوکان کرتی ہے تو بیوی سے کہہ دے کہ میں تمہیں بدیانتی نہیں کرنے دوں گا اور اگر تم باز نہ آئے اور اصلاح نہ کی تو میں تمہارے خلاف گواہی دوں گا تو مجھے امید ہے کہ اگر ہر خادم یہ فیصلہ کرے تو ایک گھنٹہ کے اندر اندر اس عیب کی اصلاح ہو سکتی ہے۔اگر تمہارا بھائی تاجر ہے اور وہ بد دیانتی کرتا ہے اور اگر