مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 222
222 مجالس میں شامل نہ ہوئے تو ان کا میرے ساتھ کوئی تعلق نہیں رہے گا اور انہیں جماعت سے الگ سمجھا جائے گا۔یہ فقرہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کشتی نوح میں فرماتے ہیں کہ جو شخص جھوٹ اور فریب کو نہیں چھوڑتا وہ میری جماعت میں سے نہیں۔جو شخص دنیا کے لالچ میں پھنسا ہوا ہے۔وہ میری جماعت میں سے نہیں۔جو شخص بد رفیق کو نہیں چھوڑتا وہ میری جماعت میں سے نہیں اور جو شخص اپنے ماں باپ کی عزت نہیں کرتا۔وہ میری جماعت میں سے نہیں۔اب اس کے یہ معنی نہیں کہ جو شخص بھی ایسا ہو گا۔اسے ہم اپنی جماعت سے نکال دیں گے۔بلکہ مطلب یہ ہے کہ ایسے شخص کا میرے ساتھ کوئی حقیقی تعلق نہیں ہو گا۔(خطبه جمعه فرموده ۲۳ اگست ۱۹۴۰ء مطبوعہ الفضل ۱۳ ستمبر ۱۹۶۱ء)