مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 788
788 اپنے اندر دین کی خدمت کا ایسا جذبہ پیدا کرو کہ تم میں سے کوئی شخص بھی تحریک جدید میں حصہ لینے سے محروم نہ رہے۔کمزور نوجوانوں کی اصلاح کے لئے اجتماعی دعاؤں سے کام لو مجلس خدام الاحمدیہ کراچی کا ایک اہم اجتماع ۲۴ فروری ۱۹۵۷ء کو "دار الصدر" واقع ہاؤسنگ سوسائٹی میں منعقد ہوا۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے بھی از راہ کرم و ذرہ نوازی اس اجلاس میں شرکت فرمائی۔تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد محترم قائد صاحب مجلس خدام الاحمدیہ کراچی نے مجلس کی کارگزاری کے متعلق رپورٹ پڑھ کر سنائی۔اس کے بعد حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے خدام الاحمدیہ سے جو خطاب فرمایا ء وہ ذیل میں درج کیا جا رہا ہے۔مرتب) حضور نے فرمایا :۔" جو رپورٹ اس وقت قائد صاحب نے پڑھی ہے ، اس میں انہوں نے نوجوانوں کی اصلاح کے جو ذرائع اور طریق بیان کئے ہیں، میرے نزدیک مرکز کو چاہئے کہ وہ ان سے دوسری مجالس کو بھی آگاہ کرے۔بہت سی مجالس ایسی ہوتی ہیں جو حیران ہوتی ہیں کہ ہم اصلاح کے کیا طریق ختیار کریں۔ان کو یہ بتانا کہ ہم نوجوانوں کی اصلاح کے لئے کیا کیا ذرائع اختیار کر سکتے ہیں، ایک مفید بات ہے۔انہوں نے جو طریق اس وقت بیان کئے ہیں وہ سب کے سب مفید ہیں لیکن اس کے علاوہ انہیں ایک اور طریق بھی اختیار کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم کمزور خدام کو دعاؤں کی تحریک کرتے رہتے ہیں۔یہ بھی اچھا ہے مگر میرے نزدیک انہیں کمزور خدام کی اصلاح کے لئے ایک یہ طریق بھی اختیار کرنا چاہئے کہ چند جو شیلے خدام مل کر ان کے گھروں پر جائیں اور انہیں کہیں کہ آؤ