مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 580
580 مثلاً ہم کوئی کام تمہارے سپرد کرتے ہیں۔اگر تم سچ بولتے ہو تو خواہ تمہاری جان بھی چلی جائے ، تم اس کام کو پورا کر کے چھوڑو گے لیکن اگر تم جماعت میں داخل ہوتے ہو اور تم میں بیچ بولنے کی عادت نہیں تو تم ہر کام میں کمزوری دکھاؤ گے۔تم ہر کام میں غداری کرو گے اور تم جماعت کے لئے کوئی مفید وجود نہیں بن سکو گے۔پس یہ پہلا کام ہے کہ جماعت میں سچ بولنے کی عادت پیدا کی جائے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب کبھی تم سے گواہی لی جائے تو تم سچی گواہی دو۔سچ بولنا ایسا اہم کام ہے کہ اس کے نتیجہ میں خواہ تمہارے بیوی بچوں کی جانیں بھی چلی جائیں۔تمہارے ماں باپ اور بہن بھائی ماخوذ ہو جائیں تب بھی تم ہمیشہ سچ بولو اور ہمیشہ سچی گواہی دو۔پس ایک پروگرام میں خدام کے لئے اس سال یہ تجویز کرتا ہوں کہ جب بھی تم سے کوئی گواہی لی جائے یا کوئی عہد لیا جائے تو تم اس کے لئے کوئی عذر یا بہانہ نہیں بناؤ گے۔چاہے اس کے پورا کرنے میں تمہاری جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔اگر جماعت اس نکتہ مضبوطی سے قائم ہو جائے تو دوسری قوموں میں اس کی بہت بڑی عزت قائم ہو جائے گی۔پس تمہیں یہ عہد کر لینا چاہئے کہ خواہ کتنی رسوائی اور ذلت تمہیں برداشت کرنی پڑے ، تم ہمیشہ سچ بولو گے مگر ایسا سچ جو شریعت کے مطابق ہو۔بعض باتیں ایسی ہوتی ہیں کہ اگر وہ بتادی جائیں تو انہیں سچ نہیں کہتے۔مثلاً ایک بچہ کو کوئی چور مل جاتا ہے اور اس سے پوچھتا ہے بتاؤ زیورات والا صندوق کہاں ہے؟ اب اگر وہ اسے بتا دیتا ہے کہ زیورات والا صندوق فلاں جگہ ہے تو یہ سچ نہیں ہو گا۔شریعت نے صرف مجسٹریٹ کو یہ حق دیا ہے کہ وہ ہر بات پوچھ لیکن یہ سچ نہیں کہ خواہ کوئی بات بھی ہو تم ٹھیک ٹھیک بتا دو۔سچ وہ ہے جس کا قرآن کریم یا قانون حکم دیتا ہے۔عدالت میں اگر کوئی ایسی بات پوچھی جاتی ہے جو تم بتانا نہیں چاہتے تو تم خود دیا تمہار ا وکیل عدالت میں کہہ سکتا ہے کہ قانونا ایساسوال جائز نہیں لیکن جب حج یہ فیصلہ کر دے کہ ایسا سوال قانوناً جائز ہے تو وہاں سچ بولنا ضروری ہوتا ہے۔ذاتی معاملات میں ضروری نہیں کہ تم سچ بولو۔تم کہہ سکتے ہو کہ میں یہ بات بتانا نہیں چاہتا۔غرض سچ کے یہ معنے نہیں کہ تم ہر بات بیان کرو۔سچ بولنے کے یہ معنے ہیں کہ جہاں سچ بولنا چاہیئے وہاں سچ بولو یا جہاں قرآن کریم اور قانون تمہیں سچ بولنے پر مجبور کرتے ہیں وہاں سچ بولو۔اب میں تم سب سے یہ عہد لیتا ہوں کہ خواہ کیسے بھی حالات ہوں تم سچ بولو گے۔تم سب کھڑے ہو جاؤ کیونکہ بیٹھے ہوئے آواز زور سے نہیں نکلتی لیکن میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں