مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 576
576 سالانہ اجتماع میں شامل ہونے والے خدام کے لئے سیدنا حضرت (۔۔۔) کی طرف سے ضروری ہدایات " پہلی بات تو میں یہی کہنا چاہتا ہوں کہ خدام کو یہ دن کام میں گزارنے چاہئیں۔ابھی جب میں گھر سے آیا ہوں تو کچھ خدام باہر کھڑے ہوئے تھے۔پھر یہاں سے بھی بعض خدام اٹھ کر جاتے رہے۔اس کے معنے یہ ہیں کہ یہاں انہیں کام میں لگائے رکھنے کا کوئی انتظام نہیں۔یہ تربیت اور نظام کے مظاہرے کے دن ہیں اس لئے اگر کوئی ایسی بات پائی جاتی ہے جو نظام کے خلاف ہے تو جس غرض کے لئے یہ اجتماع کیا گیا ہے ، وہ اس کی روح کو کچلنے والی ہو گی اس لئے مرکزی معتمدین اور زعماء یہ بات نوٹ کرلیں کہ آئندہ جو خدام یہاں بیٹھیں وہ خیموں کے نظام کے ماتحت بیٹھیں یعنی ہر جماعت اکٹھی بیٹھے کیونکہ یہ بات تو یہاں نہیں کہ انہوں نے متفرق جگہوں سے آنا ہے یا انہوں نے متفرق کاموں سے آنا ہے۔یہاں جگہ بھی ایک ہے اور سارے دن کا پروگرام بھی مقرر ہے۔پھر رہائش کی جگہ بھی ایک ہے۔اس لئے کوئی وجہ نہیں کہ جلسہ میں خدام الگ الگ بیٹھیں۔آئندہ کے لئے یہ انتظام ہونا چاہئے کہ خدام جماعت وار بیٹھیں اور ایک خاص وقت مقرر ہونا چاہئے کہ وہ اس وقت کے اندراندر یہاں جلسہ میں بیٹھ جائیں۔پھر انہیں جماعت وار بلایا جائے اور دیکھا جائے کہ آیا تمام خدام حاضر ہیں اور زعیم اعلان کرے کہ میری مجلس کے سب خدام حاضر ہیں۔پھر وہ زعماء اس بات کے ذمہ دار نہیں کہ ان کی مجالس کے ارکان اپنی اپنی جگہ پر بیٹھے ہیں۔اگر کسی خادم کو کوئی ضرورت پیش آجائے کہ وہ جانا چاہے تو وہ اپنے زعیم سے اجازت لے کر مجلس سے اٹھے اور وہ زعیم اس بات کا ذمہ وار ہو کہ وقت پر بتائے کہ فلاں فلاں خادم میری اجازت سے باہر گئے ہیں۔ایک بات میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ اس وقت جو لوگ ارد گرد کھڑے ہیں، میرے خیال میں یہ اس لئے کھڑے ہیں کہ ان کے بیٹھنے کے لئے کوئی جگہ نہیں۔میں نے پچھلے سال کسی موقعہ پر یہ تجویز بتائی تھی کہ خدام خیموں کے سامان کی طرح کوئی نہ کوئی ایسا کپڑا بھی ساتھ لایا کریں جس کو وہ نیچے بچھا کر بیٹھ سکیں کیونکہ یہاں اتنی دریاں میسر نہیں آسکتیں جس پر سب لوگ بیٹھ سکیں اور پھر یہ انتظام ہی اس قسم کا ہے کہ نوجوانوں کو یہ بتایا جاتا ہے کہ سختی اور ترشی کیسے برداشت ہو سکتی ہے۔پس خدام اپنے ساتھ ایک زائد کپڑا لے آیا کریں جس پر وہ اس تم کے موقعوں پر بیٹھ سکیں۔اس پر مہمانوں کو بھی بٹھایا جا سکتا ہے یا ایسے خدام جو اپنے ساتھ کسی وجہ سے کم کپڑے لا ئیں ، وہ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔خدام کپڑے لے آیا کریں۔اگر نیچے دریاں یا کوئی اور چیز بچھانے کا انتظام ہو گیا