مشعل راہ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 577 of 901

مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 577

577 تو وہ اس پر کپڑا بچھا کر بیٹھ جائیں گے ورنہ زمین پر کپڑا بچھا کر بیٹھ جایا کریں گے اور اس طرح آرام سے تقریر سن سکیں گے۔خالی زمین پر بیٹھنا بھی کوئی نقص نہیں لیکن تنظیم کے ماتحت یہ چیز ضروری ہے۔کوئی چیز میسر نہ ہو تو اور بات ہے لیکن میسر ہو سکے تو اسے مہیا کرنا ضروری ہوتا ہے۔مثلا کھانا ہے کہ کھانا میسر نہ ہو تو صبر کرنا چاہئے لیکن یہ نہیں کہا گیا کہ میرا چھی چیز ہے اس لئے اگر کھانا میسر بھی ہو تب بھی کھانے کو نہ دو۔پس یہ ہدایت کہ جہاں کپڑا نہیں ، انسان کو زمین پر بھی بیٹھ جانا چاہیے اور چیز ہے اور کپڑا میسر ہو اور پھر ا سے نہ بچھایا جائے یہ اور چیز ہے۔اگر کپڑا میسر نہ ہو تو ہو سکتا ہے کہ کوئی آدمی تکبر سے کہے کہ میں خالی زمین پر نہیں بیٹھوں گا۔اس روح کو بھی ہمیں کچلنا چاہیے لیکن یہ روح بھی ہمیں پیدا کرنا چاہیے کہ جہاں کوئی انتظام ہو سکتا ہے ، وہاں انتظام کر لینا چاہیے اور اس کا یہی طریق ہے کہ ہر ایک خادم اپنے ساتھ ایک ایک کپڑا زائد لائے تاوہ اس قسم کے موقعوں پر کام دے "E " فرموده ۱۲۲ کتوبر ۱۹۵۰ء مطبوعہ ” خالد " نومبر ۱۹۵۲ء)