مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 5
5 1 (۱۳) بہت غافل ہیں۔حالانکہ اسلام کی ترقی کے اسباب میں سے یہ ایک بڑا سبب ہے۔طاقت حج سے یہ مراد نہیں کہ کروڑوں روپیہ پاس ہو۔ایک معمولی حیثیت کا آدمی بھی اگر اخلاص سے کام لے تو جج کے سامان مہیا کر سکتا ہے۔عادت ذکر بھی ڈالو کہ یہ ممکن ہی نہیں دل میں ہو عشق صنم اب پہ مگر نام نہ ہو نماز کے علاوہ ایک جگہ بیٹھ کر تسبیح و تحمید و تکبیر کرنایا کاموں سے فراغت کے وقت تسبیح و تحمید و تکبیر کرنا دل کو روشن کر دیتا ہے اس میں آج کل لوگ بہت ستی کرتے ہیں نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ روحانی صفائی بھی حاصل نہیں ہوتی نمازوں کے پہلے یا بعد اس کا خاص موقع ہے۔عقل کو دین پر حاکم نہ بناؤ ہر گز تو خود اندھی ہے گر نیر الہام نہ ہو ہر ایک شخص کا فرض ہے کہ مذہب کو سچا سمجھ کر مانے۔یو نہی اگر سچے دین کو بھی مان لیا جائے تو کچھ فائدہ نہیں۔لیکن جب پوری طرح یقین کر کے ایک بات کو مانا جائے تو پھر کسی کا حق نہیں کہ اس کی تفصیلات اگر اس کی عقل کے مطابق نہ ہوں تو ان پر حجت کرے۔روحانیات کا سلسلہ تو خدا تعالی کی طرف :