مشعل راہ (جلد اوّل) — Page 4
4 قناعت کی حدبندی توڑ کر پھر کوئی جگہ نہیں رہتی جہاں انسان قدم ٹکا سکے۔کروڑوں کے مالک بھی تنگی کے شاکی نظر آتے ہیں جس کے ہاتھ سے قناعت گئی اور مال کی محبت اس کے دل میں پیدا ہوئی۔وہ خود بھی دکھ میں رہتا ہے اور دوسروں کو بھی دکھ دیتا ہے اور خدا تعالیٰ سے تو اس کا تعلق ہو ہی نہیں سکتا۔-۹- رغبت دل سے ہو پابند نماز و روزه ا نظر انداز کوئی حصہ احکام مال ہو پاس تو دو اس سے زکوۃ و صدقہ نہ ہو فکر مسکیں رہے تم کو غم ایام نہ ہو فکر مسکیں رہے یعنی یہ غم نہ ہو کہ اگر غریب کی مدد کریں گے تو ہمار اروپیہ کم ہو جائے گا۔پھر ضرورت کے وقت کیا کریں گے جو اس وقت محتاج ہے۔اس کی دستگیری کرو اور آئندہ ضروریات کو خدا پر چھوڑ دو۔11 حسن اُس کا کبھی کھلتا نہیں یہ یاد رہے دوش مسلم پہ اگر چادر احرام نہ ہو حج ایک نہایت ہی ضروری فرض ہے۔نئی تعلیم کے دلدادہ اس کی طرف سے