مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 13 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 13

مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 13 ارشادات حضرت خلیفہ امسیح الامس ایدہ اللہ تعالی خا کلاسز ہوتی ہیں اس کی رپورٹ آپ کو لینی چاہئے۔حضور انور نے فرمایا کہ آپ کے پاس یہ سارا جائزہ تیار ہونا چاہئے کہ کتنے بچوں کو نماز آتی ہے اور کتنے بچے قرآن کریم ناظرہ جانتے ہیں۔جو نہیں جانتے ان کو سکھانے کا انتظام ہونا چاہئے۔شعبہ ( دعوت الی اللہ ) سے حضور انور نے گزشتہ تین سال میں ہونے والی بیعتوں کے بارہ میں دریافت فرمایا اور مہتم تربیت سے خدام کے تربیتی پروگراموں کے بارہ میں دریافت فرمایا اور دریافت فرمایا کہ کیا خدام کو حضرت اقدس مسیح موعود کی کتب مطالعہ کے لئے دی گئی ہیں۔ان کو سلیبس دیا گیا ہے۔کیا ان کا امتحان لیا جاتا ہے۔کتنے ہیں جو نماز باجماعت ادا کرتے ہیں اور قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہیں۔جن کو قرآن کریم پڑھنا نہیں آتا ان کے بارہ میں کیا پروگرام بنایا ہے۔حضورانور نے فرمایا خدام الاحمدیہ کی طرف سے ہر مہینے مجھے رپورٹ آنی چاہئے جس مہینے کوئی کام نہ ہوا ہو تو اپنی رپورٹ میں لکھیں کہ اس مہینہ میں کوئی کام نہیں ہوا۔حضور انور نے ( دعوت الی اللہ ) کے ضمن میں ہدایات دیتے ہوئے فرمایا کہ ( دعوت الی اللہ ) کے لئے ذاتی رابطے کریں۔آپ لوگ اپنے کاموں پر جاتے ہیں وہاں انہیں بتائیں کہ خدا تعالیٰ کیا چیز ہے۔خدا کے بارہ میں بتائیں۔جوارد گرد چھوٹی چھوٹی آبادیاں ہیں وہاں جائیں اور دعوت الی اللہ کریں۔آپ کے مسلسل رابطے ہونے چاہئیں۔جو احمدی ہوتے ہیں ان سے مسلسل رابطہ ہونا چاہئے یہ نہیں کہ ایک دفعہ رابطہ کیا پھر توڑ دیا۔دعوت الی اللہ تو مسلسل رابطہ اور ذاتی تعلق سے ہوتی ہے۔پہلے ایک جگہ پر پلان کر کے جائیں پھر دوسری جگہ پر ، پھر تیسری جگہ پر پھر جائزہ لیں کہ کن کن کو دلچسپی ہے پھر وہاں زور لگائیں اور با قاعدہ پروگرام بنا کر کام کریں۔الفضل انٹر نیشنل 30 جون تا 06 جولائی 2006 ء )