مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 14 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 14

مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 14 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی خطبہ جمعہ فرمودہ 12 مئی 2006ء سے اقتباسات دعوت الی اللہ کے ساتھ اپنی اصلاح بھی کریں ہر احمدیکو چاہئے کہ صرف اس بات پر ہی انحصار نہ کریں کہ (مربیان ) یہ کام کریں گے بلکہ خود اپنے آپ کو اس کام میں ڈالیں لیکن ( دعوت الی اللہ ) کے کام میں ڈالنے سے پہلے خود اپنے جائزے لیں کہ کس حد تک خود اس تعلیم پر عمل کرنے والے ہیں۔اور اپنی اصلاح کی طرف توجہ کریں۔خود اپنا تعلق اللہ تعالیٰ سے جوڑیں ، خود اپنی زندگیوں کو ( دین حق) کی تعلیم کے مطابق ڈھالیں، جنہوں نے یہاں کی عورتوں سے شادیاں کی ہوئی ہیں ان کے حقوق ادا کرنے کی کوشش کریں۔ان کے عزیزوں، رشتہ داروں کو ( دین حق ) کی خوبصورت تعلیم کا پیغام پہنچا ئیں۔آپ کے اپنے عملی نمونے ہی ہیں جو ان لوگوں کی توجہ آپ کی طرف کھینچنے کا باعث بنیں گے۔اگر صرف دنیا داری ہی آپ کے سامنے رہی اور دنیا داری کی طرف ہی جھکے رہے تو پھر کس منہ سے آپ ( دین حق کی طرف بلانے والے بنیں گے۔پس یہ عملی نمونے قائم کرنے کی کوشش کریں اور یہ تبدیلی آپ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہی ہوگی اور اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب کرنے کے لئے سب سے پہلا کام اس کے آگے جھکنا، اس کی عبادت کرنا اس کی طرف توجہ کرنا ہے، اور یہ تعلق جوڑنے کے لئے سب سے اہم بات جو آپ نے کرنی ہے اور جس کے کرنے کی کوشش کرنی چاہئے وہ اپنی عبادتوں کی طرف توجہ اور اپنی نمازوں کی حفاظت ہے اور اس کے بغیر ناممکن ہے کہ خدا تعالیٰ سے تعلق جوڑا جا سکے۔یہی نمازوں کی حفاظت ہے جو آپ میں اور آپ کے بیوی بچوں میں اللہ تعالیٰ سے تعلق جوڑنے کا باعث بنے گی۔یہی ہے جو آپ کو احمدیت یعنی حقیقی (دین حق) کی خوبیوں کو دوسروں تک پہنچانے اور اس کے بہترین پھل حاصل کرنے کا باعث بنے گی۔اور یہی چیز ہے جس سے آپ کی دنیاوی ضروریات بھی خدا تعالیٰ اپنے وعدوں کے مطابق پوری فرمائے گا۔پس اپنی نمازوں میں با قاعدگی اختیار کریں اور اس کے مقابلے پر ہر چیز کو نیچ سمجھیں ، اور یہی اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ ہر چیز سے زیادہ تمہارے دل میں میری یاد کی اہمیت ہونی چاہئے اور یہ بھی ہو سکتا ہے