مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 9 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 9

مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 9 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی کو قریب لائیں۔ضروری نہیں کہ عہدیدار ہی جائے اور اس سے رابطہ کرے۔اصل غرض یہ ہونی چاہئے کہ وہ جماعتی نظام میں شامل ہو جائے اور بیت الذکر ) سے اس کا رابطہ ہو جائے۔حضور انور نے فرمایا: قربانی دیئے بغیر دنیا میں کوئی ترقی نہیں کر سکتا۔قربانی کریں گے تو ترقی کریں گے اور آپ کو قربانی کرنی پڑے گی۔پروگرام بنائیں اور کام کریں۔عاملہ سر جوڑے اور حل نکالے کہ کس طرح کیا جائے۔مسلسل رابطہ کرنا پڑے گا۔پہلی بات تو یہ ہے کہ خدا سے تعلق جوڑیں۔نمازوں کی عادت ڈالیں۔قرآن کریم کی تلاوت کی عادت ڈالیں۔حضور انور نے فرمایا: جب تک ہر ایک اپنی اپنی ذمہ داری نہیں سنبھالے گا اکیلا صدر کچھ نہیں کر سکتا۔حضرت مصلح موعود نے ذیلی تنظیمیں اس لئے بنائی تھیں تا کہ جماعت کا ہر طبقہ Active ہو سکے۔مہتمم مال سے حضور انور نے خدام کے بجٹ کے بارہ میں دریافت فرمایا اور فی کس چندہ کے معیار کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ اپنا کوئی سسٹم بنائیں۔جو خدام کماتے ہیں اور جو نہیں کماتے اور جو طالبعلم ہیں سب سے برابر ایک جیسا چندہ وصول کرتے ہیں یہ تو صحیح نہیں ہے۔فرمایا جو خادم اپنی مجلس کا چندہ کسی وجہ سے کم دینا چاہتا ہے تو اس سے لےلیا کریں۔حضور انور نے فرمایا جو جماعت کا سیکرٹری مال ہے وہ جماعتی چندہ وصول کرے گا۔خدام کا چندہ مہتم مال وصول کرے گا۔ان کے لئے علیحدہ رسید بک جاری ہونی چاہیئے۔مہتم اصلاح وارشاد کو ہدایت دیتے ہوئے حضور انور نے فرمایا کہ اپنی سکیم بنائیں اور عاملہ میں رکھیں اور منظوری لیں اور کام کریں۔حضور انور نے فرمایا کہ پمفلٹ تقسیم کرنا اور بک سٹال لگانا روایتی کام ہے۔دعوت الی اللہ کے لئے مختلف قوموں کی پاکٹ میں وہاں جائیں۔ٹیمیں بنائیں اور مختلف جگہوں پر جائیں اور رابطے کریں۔ان کو لٹریچر دیں اور پھر Follow Up کریں۔ریگولر جائیں اور مہینے میں دو تین مرتبہ جائیں۔جب تک مسلسل رابطہ نہیں ہو گا۔اس وقت تک Contact نہیں ہوگا۔اس طرح سکیم بنا کر کام کریں اور مختلف قوموں کو ان کی زبان میں لٹریچر دیں اور اپنے پروگرام کو وسیع کریں۔حضور انور نے فرمایا ( دعوت الی اللہ ) کے لئے مختلف مسائل پر مشتمل بر وشر بنالیں۔دہریوں کو پہلے خدا کے بارہ میں بتائیں۔وہ خدا کو مانیں گے تو پھر مذہب کو مانیں گے۔یہ ساری چیز میں آپ کو محنت سے کرنی