مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 172 of 200

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 172

مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم 172 ارشادات حضرت خلیفة المسح الخامس ایدہ اللہتعالی سے فیض پانے کی بھی توفیق دے۔ہمیں اس بارے میں تو ذرا بھی شک نہیں کہ مسلمانوں کی اکثریت انشاء اللہ تعالیٰ اس پیغام کو قبول کرے گی۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے وعدہ ہے۔ایک الہام ہے۔" إِنِّي مَعَكَ يَا ابْنَ رَسُوْلِ الله - سب مسلمانوں کو جوڑ دئے زمین پر ہیں جمع کرو عَلَى دِيْنٍ وَاحِدِ“۔( تذکرۃ صفحہ 490۔ایڈیشن چہارم 2004 ء مطبوعہ ربوہ + ملفوظات جلد 8 صفحہ 266 مطبوعہ لندن نومبر 1984ء) | جو پہلا حصہ ہے اس کا عربی ترجمہ ہے، میں تیرے ساتھ ہوں اے رسول اللہ کے بیٹے۔اس کے متعلق آپ فرماتے ہیں:۔دو یہ امر جو ہے کہ سب مسلمانوں کو جو روئے زمین پر ہیں جمع کرو۔عَلی دِيْنِ وَاحِدٍ۔یہ ایک خاص قسم کا امر ہے۔فرمایا کہ احکام اور امر دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک شرعی رنگ میں ہوتے ہیں جیسے نماز پڑھو، زکوۃ دو، خون نہ کرو۔وغیرہ اس قسم کے اوامر میں ایک پیشگوئی بھی ہوتی ہے کہ گویا بعض ایسے بھی ہوں گے جو اس کی خلاف ورزی کریں گے۔غرض یہ امر شرعی ہے۔دوسرا امر گونی ہوتا ہے اور یہ احکام اور امر قضاء وقدر کے رنگ میں ہوتے ہیں جیسے قُلْنَا يَنَارُ كُوْنِی بَرْدًا وَّسَلَمًا اور وہ پورے طور پر وقوع میں آ گیا۔( جب آگ کو ٹھنڈے ہونے کا حکم ملا تو وہ ٹھنڈی ہوگئی ) اور یہ امر جو میرے اس الہام میں ہے یہ بھی اسی قسم کا معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ مسلمانان روئے زمین عَلَى دِيْنِ وَاحِدٍ جمع ہوں اور وہ ہو کر رہیں گے۔ہاں اس سے یہ مراد نہیں ہے کہ ان میں کوئی کسی قسم کا بھی اختلاف نہ رہے۔اختلاف بھی رہے گا مگر وہ ایسا ہوگا جو قابل ذکر اور قابل لحاظ نہیں“۔( الحکم جلد 9 نمبر 42 مورخہ 30 نومبر 1905 ء صفحہ 2 - ملفوظات جلد 8 صفحہ 266-267 مطبوعہ لندن نومبر (1984 اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو جلد اس آواز پر لبیک کہتے ہوئے دین واحد پر جمع ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم اپنی زندگیوں میں یہ نظارے دیکھیں۔عرب قوم کو دعوت حق۔۔۔پس اے سرزمین عرب کے باسیو! آج میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نمائندے کی حیثیت سے خدائے رب العالمین کے نام پر تم سے درخواست کرتا ہوں کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم