مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 171
171 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم کس قدر زچ ہو رہے تھے ، کتنے تنگ تھے۔اللہ کے اس پہلوان کے تربیت یافتوں نے ہی عرب دنیا میں عیسائیت کا ناطقہ بند کیا۔کیونکہ آج اللہ تعالیٰ کی تائید ونصرت سے وہ دلائل قاطعہ صرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ہی دیئے گئے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ کی توحید کو قائم کیا جاسکتا ہے اور دنیا کے غلط عقائد کا منہ بند کیا جاسکتا ہے۔آج اتنی آسانی سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی برہان کی روشنی سے عقائد باطلہ کا جورڈ کیا جارہا ہے، مختلف وسائل استعمال ہوتے ہیں، یہ بھی اللہ تعالیٰ کے وعدے کے مطابق ہے جو اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے اس الہام کی صورت میں فرمایا تھا کہ ”میں تیری کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا“۔یہ پیغام جو اتنی آسانی سے ہم دنیا کے کناروں تک پہنچا رہے ہیں یہ بھی اس بات کی دلیل اور تائید ہے۔ایک چھوٹی سی غریب جماعت جس کے پاس نہ تیل کی دولت ہے نہ دوسرے دنیاوی وسائل ہیں اس بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ آج کل کی اس دنیا کے ماڈرن ذرائع اور وسائل استعمال کر کے ( دعوت الی اللہ ) کی جاسکتی ہے۔جیسا کہ میں نے کہا یہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کی دلیل ہے۔آج ہم اللہ تعالیٰ کے آپ سے کئے گئے وعدوں کو نئے سے نئے رنگ میں پورا ہوتا دیکھ رہے ہیں۔آج اللہ تعالیٰ کے اس الہام کو ایک اور شان کے ساتھ بھی پورا ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ایم ٹی اے العربیہ کا آغاز اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کو آج ایک نئے سیٹلائٹ کے ذریعہ سے جو عرب دنیا کیلئے خاص ہے ایک نئے چینل 3 mta العَرَبِيَّة جاری کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے جو 24 گھنٹے عربی پروگرام پیش کرے گا تا کہ عرب دنیا کی پیاسی روحیں ، نیک فطرت اور سعید روحیں اُن خزائن سے فیضیاب ہوسکیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تقسیم فرمائے تھے۔اس چینل کی وجہ سے مخالفت بھی شروع ہے۔وہاں عرب میں بھی جماعت کے مخالفین ہیں۔اس کمپنی کو بھی دھمکیاں مل رہی ہیں جس سے سیٹلائٹ کا یہ معاہدہ ہوا ہے۔لیکن جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا: خدا چاہتا ہے کہ اب یہ پیغام پہنچے ، اس لئے اب یہ خدا کے منشاء کے مطابق پہنچے گا اور کوئی اس کو روکنے والا نہیں۔انشاء اللہ۔دعا بھی کریں اللہ تعالیٰ ان مدد کرنے والوں کو بھی ہر شر سے محفوظ رکھے، جو اس پیغام کو پہنچانے میں مدد کر رہے ہیں اور انہیں اپنے معاہدوں پر قائم رہنے کی بھی توفیق دے۔اور سعید روحوں کو اس روحانی مائدہ