مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 133
133 ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم اگر (دعوت الی اللہ ) کرنے والے کے، پیغام پہنچانے والے کے اپنے عمل تو یہ ہوں کہ اس کے ماں باپ اس سے نالاں ہیں، بیوی بچے اس سے خوفزدہ ہیں، عورتیں ہیں تو اپنے فیشن کی ناجائز ضروریات کے لئے اپنے خاوندوں کو تنگ کر رہی ہیں ، ہمسائے ان کی حرکتوں سے پناہ مانگتے ہیں، ذراسی بات پر غصہ آ جائے تو ماحول میں فساد پیدا ہو جاتا ہے تو یہ نیک اعمال نہیں ہیں۔ایسے لوگوں کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔اپنے نمونے بہر حال قائم کرنے ہوں گے۔اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ کریں گے تو اللہ تعالیٰ ، انشاء اللہ ، برکت ڈالے گا۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کے حکموں کی ادائیگی کرنے والے ہیں اور نیک نمو نے قائم کرنے والے ہیں اور کامل اطاعت کرنے والے ہیں تو اس وجہ سے پھر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو سمیٹنے والے بنیں گے۔۔۔۔۔الفضل انٹر نیشنل 12 تا 18 جنوری 2007 ء )