مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ چہارم) — Page 39
39 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ چہارم میں بیلنس کوئی رہتا ہے کہ نہیں رہتا۔جب ہمارے بچے نکلیں گے آیا وہ اس میں سرکولیٹ ہو چکا ہوگا سارا کچھ یا نہیں۔یا مزید جاب کے مواقع ہیں کہ نہیں۔یہ سارا جائزہ لینے کے بعد پھر بچوں کو توجہ دلانی چاہئے۔لیکن اس وقت موجودہ صورتحال میں میرے خیال میں ابھی کافی گنجائش موجود ہے اس لائن میں بھی۔لیکن یہ مزید انفارمیشن آپ کو مل جاتی ہے نکالیں تو ، جو کونسلنگ کرنے والے ادارے ہیں ان سے لیں۔باقی ریسرچ تو آپ کر رہے ہیں ریسرچ کرنا تو اچھی بات ہے کریں۔ایسے لڑکے بھی ہونے چاہئیں جو ریسرچ میں جانے والے ہوں۔کیونکہ ریسرچ میں بہت کم جاتے ہیں۔زیادہ پیسے کی تلاش میں ہو جاتے ہیں ریسرچ میں اتنا زیادہ پیسہ نہیں ملتان۔اس میں مواقع کم ہوتے ہیں کچھ آئل کمپنیز میں جاسکتے ہیں یا ائیر لائنز میں۔وہاں بھی کسی حد تک ڈیمانڈ ہے اور اگر دنیا تیسری جنگ عظیم سے بچ گئی تو پھر ان چیزوں کی ہونی ہے نہیں تو وہیں ڈنڈے اور لکڑی کے اوپر آ جانا ہے آپ لوگوں نے۔ایک طالب علم نے بتایا کہ انہوں نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے کیمسٹری میں ماسٹر کیا ہے اور یہاں جرمنی میں بائیو میٹریلز میں ماسٹر کرنے کے لئے اپلائی کیا تھا اور جاب کے لئے بھی اپلائی کیا۔دونوں طرف سے کال آگئی ہے۔انہوں نے حضور انور سے درخواست کی کہ مجھے مشورہ دیں کہ میں جاب کروں یا پی ایچ ڈی۔حضور نے فرمایا کہ آپ پی ایچ ڈی کر لیں۔پیسے ابھی ہیں نا؟ یہاں تو اسکالرشپ ملے گا نا؟۔دوبارہ فرمایا کہ میرا خیال ہے پی ایچ ڈی پہلے کر لیں اور جاب انشاء اللہ تعالیٰ مل جائے گا۔آپ پڑھنے لکھنے والے لگ رہے ہیں مجھے۔☆ ☆ ایک اور طالب علم نے کہا کہ میرا سوال یہ ہے کہ جو طلباء پاکستان سے ہائر ایجوکیشن کے حصول کے لئے یہاں آتے ہیں تو ان سے بزرگ یہ سوال ضرور کرتے ہیں کہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد آپ آیا کہ یہیں رہیں گے یا پاکستان چلے جائیں گے تعلیم حاصل کرنے کے بعد۔حضور خاکسار آپ کی رائے معلوم کرنا چاہتا ہے۔حضور انور کے یہ دریافت کرنے پر کہ آپ پاکستان سے ہائر ایجوکیشن کے لئے آئے ہیں یہاں۔تو حضوار نور کو بتایا گیا کہ جی حضور۔اسی طرح انہوں نے بتایا کہ ابھی کیمسٹری میں پی ایچ ڈی شروع کی ہے۔فزیکل کیمسٹری میں اسپیشلا ئیز کر رہے ہیں۔